عمران کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ بات کریں، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے میثاق جمہوریت پر اتفاق کیا، اب میثاق معیشت پر بھی اتفاق ہونا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی پہلی تقریر میں یہ بات کی تھی کہ ہم نے میثاق جمہوریت پر اتفاق کیا، اب میثاق معیشت پر بھی اتفاق ہونا چاہیے، حالانکہ حکومت ان کی تھی، نہ صرف میری اس پیشکش کو ٹھکرایا گیا بلکہ اس ایوان میں جو نعرے بلند ہوئے وہ تاریخ میں ہمیشہ سیاہ باب میں یاد رکھے جائیں گے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں !چارٹر آف اکنامی پر اتفاق کرتے ہیں، میں نے اپنی پہلی تقریرمیں چارٹر آف ڈیموکریسی کی بات کی ، پھر مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں۔ میں نے کہا کہ آئیں! چارٹر آف ڈیمو کریسی پر اتفاق کریں ، میری بات کو حقارت سے نظر انداز کیا گیا، میری بات پر ایسے نعرے بلند کئے گئے جس کا ذکر اس ایوان کی توہین ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری والدہ کا انتقال ہوا تو میں جیل تھا، اس دور میں ہمارا ساتھ جو سلوک ہوا وہ بھی سب جانتے ہیں،آج بانی پی ٹی آئی جیل میں مشکلات میں ہیں تو آئیں بات کریں، ہم نہیں چاہتے کہ جو زیادتی ہمارے ساتھ ہوئی ہم ان کے ساتھ نہیں کرنا چاہتے۔خواجہ آصف اور رانا ثناللہ سمیت ہمیں زمینوں پر لٹایا گیا، گھر سے کھانا نہیں لانے دیا گیا، ہماری دوائیاں بند کی گئیں، نہیں چاہتے کہ ان کے ساتھ بھی ایسی زیادتی ہو جو ہمارے ساتھ ہوئی، میں بھی کینسر کی بیماری میں مبتلا رہا کبھی جیل میں رویا نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دور میں ہمارا ساتھ جو سلوک ہوا وہ بھی سب جانتے ہیں،آج بانی پی ٹی آئی جیل میں مشکلات میں ہیں تو آئیں بات کریں، ملک کی ترقی اور اس کو آگے لے کر جانے کیلئے آئیں ملکر بیٹھیں، پاکستان کے مفاد میں معاملات طے کریں۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 13 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 15 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 11 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 21 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 16 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

