جی این این سوشل

جرم

بنوں : نا معلو م افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق

ذرائع کے مطابق ضلع بنوں کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زبیر نامی سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق ہو گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بنوں : نا معلو م افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صوبہ بھر کی طرح ضلع بنوں میں بھی نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے پیر دل کلہ میں زبیر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔ 
ذرائع کے مطابق ضلع بنوں کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زبیر نامی سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

واضح رہے کہ زبیرخان نامی سی ٹی ڈی اہلکار تھا رزمک میں تعینات تھا ۔ 

تجارت

آل پاکستان انجمن تاجران کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ کا بل 3 ہزار، 201 یونٹ کا بل 8 ہزار سمجھ سے بالاتر ہے، 200 روپے سے لے کر 1000 روپے فکس ٹیکس کسی صورت قبول نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آل پاکستان انجمن تاجران  کا  بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تاجر برادری یکم جولائی کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ کا بل 3 ہزار، 201 یونٹ کا بل 8 ہزار سمجھ سے بالاتر ہے، 200 روپے سے لے کر 1000 روپے فکس ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فاضل ٹیکس، فیول ایڈجسٹمنٹ پر انکم ٹیکس و سیل ٹیکس سب ختم کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بھارتی کرکٹر ویندرا جڈیجا کا ٹی ٹو ےنٹی ورلڈ کپ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان

17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بننے کے بعد بھارتی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کا سلسلہ جاری ہے، سب سے پہلے ویرات کوہلی نے مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کرکٹر ویندرا جڈیجا کا  ٹی ٹو ےنٹی ورلڈ کپ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان

بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈررویندرا جڈیجا نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔

17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بننے کے بعد بھارتی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کا سلسلہ جاری ہے، سب سے پہلے ویرات کوہلی نے مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

بعد ازاں، بھارت کو چیمپئن بنوانے والے کپتان روہت شرما نے بھی پریس کانفرنس کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل کو اپنا آخری میچ قرار دیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کو الوداع کہہ دیا۔

اب بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا گیا ہے، اپنے مختصر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے تقریباً تمام کھلاڑیوں نے ہر میچ میں جیت میں اہم کردار ادا کیا لیکن اس ایونٹ میں جڈیجا آف کلر دکھائی دیے اور انہوں نے کسی ایک میچ میں بھی بولنگ اور بیٹنگ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اٹلی میں دلکش تصا ویر وائرل

اٹلی کے لاما مونا چائل نامی ساحلی مقام پر لی گئی تصاویر میں اداکارہ پر فضا مقام سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف پاکستانی  اداکارہ ماہرہ خان کی اٹلی  میں دلکش تصا ویر وائرل
 
پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اٹلی کی معروف سیا حتی مقام لاما مونا چائل پر اپنے ٹرپ کے دوران لی گئی تصاویر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کر دیا۔ 
اٹلی کے لاما مونا چائل نامی ساحلی مقام پر لی گئی تصاویر میں اداکارہ پر فضا مقام سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ 
شیئر کی گئی تصاویر میں اٹلی کے سیاحتی مقام پر سورج کے ڈھلنے کو فلمایا گیا ہے۔ نیلگوں آسمان پر سورج کی روشنی کے ساتھ بدلتے رنگ ایک دلفریب نظارہ پیش کررہے ہیں۔ اداکارہ نے سیاحتی مقام پر نظر آنے والے قدرت کے نظاروں کو ایک مکمل ناقابل یقین حسن کا نظارہ قرار دیا۔ 
 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

سیاحتی مقام کی تصاویر کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی تصاویربھی لگائیں۔  سوشل میڈیا صارفین نے جہاں سیاحتی مقام کی لی گئی حسین تصاویر کو سراہا، وہاں ماہرہ خان کے عریاں لباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کے لباس کو خلاف تہذ یب قرار دیا۔
پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll