پاکستان پرآئی ایم ایف کا قرض فقط 18 فیصد، مصطفی کمال کی حکومت پر کڑی تنقید
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ریاست میں رہنے والے تمام شہریوں کا یہ آئینی حق ہے کہ ریاست انہیں بجلی، گیس اور سیکیورٹی مہیا کرے، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہاں پر لوگوں کو سیوریج سے لے کر پینے کے پانی تک کی سہولت میسر نہیں


پاکستان متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 77 ہزار ارب کے قرضے کو اتارنے کے لیے عوام پر مزید ٹیکس لگانا زیادتی کے مترادف ہے ۔
پاکستان متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے رہنما مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت مجموعی طور پر 77 ہزار ارب روپے کے قرض کا سامنا ہے، مگر اس میں آئی ایم ایف کا حصہ فقط 18 فیصد ہے۔ بقیہ 82 فیصد قرضہ اندرونی ہے، جو کہ ہم اپنے مقامی بینکوں سے حاصل کرتے ہیں۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ریاست میں رہنے والے تمام شہریوں کا یہ آئینی حق ہے کہ ریاست انہیں بجلی، گیس اور سیکیورٹی مہیا کرے، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہاں پر لوگوں کو سیوریج سے لے کر پینے کے پانی تک کی سہولت میسر نہیں۔ حتیٰ کہ سیکیورٹی کے لیے بھی لوگوں کو پرائیویٹ گارڈز رکھنے پڑتے ہیں۔ یہاں موبائل چھیننے والے انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں اور کچھ لوگ تو اس گھناؤنے کھیل میں جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ، یہاں تک کہ ملک کے گولڈ میڈلسٹ جیسے سرمائے کو بھی قتل کر دیا گیا۔
مصطفیٰ کمال نے بجٹ پر اپنا اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ جہاں عوام پہلے ہی ٹیکسوں کے بوجھ تلے دھنسی ہوئی ہے، ہم عوام کو کیسے کہ دیں کہ آپ قرض کو اتارنے کے لیے ہمیں ٹیکس کی مد میں مزید پیسے دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ہم ایوان میں آکر بول تو دیں، مگر زمینی حقائق یہی ہیں کہ عوام مزید ٹیکس ادا نہیں کر سکتی۔
ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بجائے لمبی تقاریر کرنے کے ہمیں مسائل کے حل کی ممکنہ صورتوں پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔ پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکس لگانا زیادتی ہے۔ اس کے بجائے ٹیکس نیٹ میں وہ لوگ لائے جائیں جو ٹیکس کی ادائیگی نہیں کر رہے۔

عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندہ لینے میرے پاس آتے تھے ، اسحاق ڈار کا دعوی ٰ
- 6 گھنٹے قبل

گوادر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، چار لاپتہ
- 5 گھنٹے قبل

چیف آف ڈیفنس کانفرنس، عالمی خطرات کے مقابل فوجی تعاون ناگزیرہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 گھنٹے قبل

برطانوی پارلیمنٹ کے 221 ارکان کا وزیر اعظم کو خط، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل

اداکارہ نشو بیگم کے داماد علی رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

عمران خان نے 9 مئی کیسز میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ’حنظلہ‘ غزہ کے قریب پہنچ گئی
- 2 گھنٹے قبل

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر بیان کا غلط مطلب لیا گیا، اسحاق ڈار کی وضاحت
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی منظوری
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے پر آ گیا
- 6 گھنٹے قبل