جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان پرآئی ایم ایف کا قرض فقط 18 فیصد، مصطفی کمال کی حکومت پر کڑی تنقید

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ریاست میں رہنے والے تمام شہریوں کا یہ آئینی حق ہے کہ ریاست انہیں بجلی، گیس اور سیکیورٹی مہیا کرے، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہاں پر لوگوں کو سیوریج سے لے کر پینے کے پانی تک کی سہولت میسر نہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان پرآئی ایم ایف کا قرض فقط 18 فیصد،  مصطفی کمال کی حکومت  پر کڑی تنقید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

پاکستان متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )  کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 77 ہزار ارب کے قرضے کو اتارنے کے لیے عوام پر مزید ٹیکس لگانا زیادتی کے مترادف ہے ۔ 

پاکستان متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )  کے رہنما مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت مجموعی طور پر 77 ہزار ارب روپے کے قرض کا سامنا ہے، مگر اس میں آئی ایم ایف کا حصہ فقط 18 فیصد ہے۔ بقیہ 82 فیصد قرضہ اندرونی ہے، جو کہ ہم اپنے مقامی بینکوں سے حاصل کرتے  ہیں۔ 
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ریاست میں رہنے والے تمام شہریوں کا یہ آئینی حق ہے کہ ریاست انہیں بجلی، گیس اور سیکیورٹی مہیا کرے، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہاں پر لوگوں کو سیوریج سے لے کر پینے کے پانی تک کی سہولت میسر نہیں۔ حتیٰ کہ سیکیورٹی کے لیے بھی لوگوں کو پرائیویٹ گارڈز رکھنے پڑتے ہیں۔  یہاں موبائل چھیننے والے انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں اور کچھ لوگ تو اس گھناؤنے کھیل میں جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ، یہاں تک کہ ملک کے گولڈ میڈلسٹ جیسے سرمائے کو بھی قتل کر دیا گیا۔ 
مصطفیٰ کمال نے بجٹ پر اپنا اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ جہاں عوام پہلے ہی ٹیکسوں کے بوجھ تلے دھنسی ہوئی ہے، ہم عوام کو کیسے کہ دیں کہ آپ قرض کو اتارنے کے لیے ہمیں ٹیکس کی مد میں مزید پیسے دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ہم ایوان میں آکر بول تو دیں، مگر زمینی حقائق یہی ہیں کہ عوام مزید ٹیکس ادا نہیں کر سکتی۔ 
ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بجائے لمبی تقاریر کرنے کے ہمیں مسائل کے حل کی ممکنہ صورتوں پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔ پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکس لگانا زیادتی ہے۔ اس کے بجائے ٹیکس نیٹ میں وہ لوگ لائے جائیں جو ٹیکس کی ادائیگی نہیں کر رہے۔

پاکستان

وزیر اعظم کل سے تاجکستان اور قازقستان کا دو روزہ دورہ کریں گے

فریقین میں باہمی دلچسپی کے بہت سے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا جسکا مقصد دوطرفہ تعاون بالخصوص علاقائی سطح پر رابطوں، تجارت، عوام کی سطح پر روابط اور توانائی کے علاوہ کئی معاملات میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کل سے تاجکستان اور  قازقستان کا  دو روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم محمد شہبازشریف تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی دعوت پر کل سے دوشنبے کا دوروزہ دورہ کریں گے۔

دوشنبے میں وزیراعظم صدر امام علی رحمان، چیئرمین مجلس نمائندگان مجلس اولیٰ محمد طائرزائرذاکرزادہ اور وزیراعظم قوہررسول زادہ سے ملاقات کریں گے۔

ان کا یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان معمول کے اعلی سطح کے تبادلوں کا حصہ ہے۔

فریقین میں باہمی دلچسپی کے بہت سے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا جسکا مقصد دوطرفہ تعاون بالخصوص علاقائی سطح پر رابطوں، تجارت، عوام کی سطح پر روابط اور توانائی کے علاوہ کئی معاملات میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔اس دورے میں تعاون کے مختلف شعبوں میں سمجھوتوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پریشان حال شخص نے وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز کا قافلہ روک لیا

یہ دیکھ کر گاڑی میں بیٹھی ہوئی وزیراعلیٰ  پنجاب نے پریشان حال شخص کو اپنے پاس بلا کر شہری کا مسئلہ سنا اور اسے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پریشان  حال شخص نے وزیر اعلی ٰ  پنجاب مریم نواز کا قافلہ روک لیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز کے لاہور  کے  دورے کے دوران ایک شخص نے ان کی گاڑی روک لی اور  کہا کہ مار دو مگر پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بارش کے بعد  لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ایسے ہی ایک دورے کے دوران ایک  فریادی ان کی گاڑی کے آگے آگیا اور محافظوں سے کہنے لگا کہ جان سے ماردو لیکن پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

یہ دیکھ کر گاڑی میں بیٹھی ہوئی وزیراعلیٰ  پنجاب نے پریشان حال شخص کو اپنے پاس بلا کر شہری کا مسئلہ سنا اور اسے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد وزیراعلیٰ کا قافلہ آگے روانہ ہوگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسٹیئرنگ کمیٹی پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ممکنہ اتحاد سے متعلق ٹی او آرز طے کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ممکنہ اتحاد سے متعلق ٹی او آرز طے کرے گی۔اسٹیئرنگ کمیٹی کے لیے 5 نام پاکستان تحریک انصاف اور 5 نام جمعیت علمائے اسلام  سے جانب سے دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی ممکنہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی۔اسٹیئرنگ کمیٹی کے لیے ناموں کا تبادلہ رواں ہفتے تحریک تحفظ آئین اور جے یو آئی کے درمیان ہوگا، تحریک انصاف کا وفد رواں ہفتے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی مقررہ ٹائم فریم میں اپنی رپورٹ مرکزی قیادت کو پیش کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll