سخت موم سے بنایا ہوا یہ مجسمہ فروری 2024میں شمال مغربی واشنگٹن کے ایک ایلیمنٹری سکول میں نصب کیا گیا تھا


واشنگٹن ڈی سی میں سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا مجسمہ شدید گرمی سے پگھل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سخت موم سے بنایا ہوا یہ مجسمہ فروری 2024میں شمال مغربی واشنگٹن کے ایک ایلیمنٹری سکول میں نصب کیا گیا تھا، مجسمے کا مجموعی وزن 1360 کلو گرام ہے، چھ فٹ کے اس مجسمے میں ابراہم لنکن کو کرسی پر براجمان دکھایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں سال امریکا میں بھی غیر معمولی طور پر شدید گرمی پڑی ہے ، مجسمے کے سر کو پگھلتا ہوا دیکھ کر سکول کی انتظامیہ نے مزید پگھلنے سے بچانے کے لیے اسے ہٹا دیا۔
سخت موم کا نقطہ پگھلاؤ بالعموم 60 سینٹی گریڈ ہوا کرتا ہے تاہم یہ مجسمہ اس سے کہیں کم گرمی ہی سے یعنی درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ تک پہنچنے پر ہی پگھل گیا۔
سر پگھلنے پر مجسمہ بدہیئت ہو گیا تھا جس کے بعد محکمہ ثقافت کی انتظامیہ نے اسے فوری طور پر ہٹایا کیونکہ لوگ اس کی تصویریں لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے تھے۔

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کا غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ
- ایک منٹ قبل
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 15 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 12 گھنٹے قبل

جڑواں شہروں میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے ندی نالے بپھر گئے، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں
- 4 منٹ قبل

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 16 گھنٹے قبل

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 15 گھنٹے قبل

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 16 گھنٹے قبل

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 13 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان، دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق
- 9 منٹ قبل

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل