جی این این سوشل

کھیل

وہاب ریاض نےبھی اینکر مبشر لقمان کوہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

وہاب ریاض کا صحافی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر 14 دنوں میں معافی مانگنے کا مطالبہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وہاب ریاض نےبھی  اینکر مبشر لقمان کوہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بعد قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض نے بھی اینکر مبشر لقمان کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

رپورٹ کے مطابق وہاب ریاض نے صحافی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا جس میں انہوں نے صحافی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر 14 دنوں میں معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

وہاب ریاض نے مؤقف اپنایا کہ 14 روز میں معافی مانگیں نہیں تو آپ کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، جس طرح اپنے یوٹیوب چینل پر ہتک آمیز بیانات جاری کیے تھے، اسی چینل کے ذریعے معافی بھی مانگیں۔ نوٹس کے مطابق وہاب ریاض نے ہتکِ عزت آرڈیننس 2002 کے تحت اینکر مبشر لقمان کو لیگل نوٹس بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ 24 جون کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سنگین الزامات عائد کرنے پر اینکر پرسن مبشر لقمان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا تھا۔

یاد رہے کہ معروف ٹی وی اینکر نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر تحائف لے کر میچز کے نتائج تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اس حوالے سے اینکرپرسن نے اپنی ویڈیو میں الزام عائد کیا تھا کہ بابراعظم نے میچز کے نتائج تبدیل کرنے کے لیے مہنگی گاڑیاں، دبئی اور آسٹریلیا میں اپارٹمنٹس حاصل کیے، جب کہ ان پر بکیز سے روابط کا الزام بھی عائد کیا گیا، جس میں ان کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں اور کچھ سابق کرکٹرز کا نام بھی لیا تھا۔

اینکرپرسن نے خصوصی طور پر ٹی20 ورلڈکپ میں میزبان امریکا کے خلاف پاکستان کے افتتاحی میچ پر شکوک شبہات کا اظہار کیا گیا تھا، جس میں پاکستان کو سپر اوور میں شکست ہوئی تھی۔

علاقائی

وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز کا راولپنڈی تا مری ٹورسٹس گلاس ٹرین چلانے کا فیصلہ

مری سمیت ہر شہر کے تاریخی علاقے اور عمارت کے پرانے نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے قانون سازی کرنے کی ہدایت جاری کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز کا راولپنڈی تا مری ٹورسٹس گلاس ٹرین چلانے کا فیصلہ

مری: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیاحت کے فروغ کے لیے مری ڈیولپمنٹ پلان کی منظوری دے دی۔ 
اجلاس میں سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مری ڈیولپمنٹ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی، جس کی روشنی میں ڈیولپمنٹ پلان کے تحت ڈویلپمنٹ، بیوٹیفیکیشن اور تعمیر و بحالی کے پراجیکٹس منظور کیے گئے۔ 
دوران اجلاس راولپنڈی تا مری ٹورسٹس گلاس ٹرین چلانے کا فیصلہ کیاگیا۔ ٹورسٹس گلاس ٹرین کے پراجیکٹ کے لیے  انٹرنیشنل  کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق ہوا۔  
مری سمیت ہر شہر کے تاریخی علاقے اور عمارت کے پرانے نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے قانون سازی کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ 
مری میں ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کے لیے جی پی او چوک پر موجود ہوٹلوں کو متبادل مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مال روڈ پر موجود عمارتوں کے رنگ و روپ میں یکسانیت لانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 
جھیکا گلی چوک کی ری ماڈلنگ، تجاوزات ہٹا کر جگہ کی کشادگی، لارنس کالج روڈ، بوسٹال موڑ تا بروڑی روڈ بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔ 
ساہلی ہسپتال کی اپ گریڈیشن، سٹریٹ لائٹس اور پبلک ٹوائلٹس کی بحالی، اور مری کے 16 اندرونی سڑکوں کی بحالی مکمل 
ہونے پر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مری میں پانی کی فراہمی کے لیے قلیل و طویل مدتی پلان بنانے کا حکم دیا۔ اجلاس کے دوران گھروں کی چھتوں پر گرنے والے بارش کے پانی کو محفوظ کر کے استعمال میں لانے کے تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ مجوزہ منصوبوں سے مری میں روزانہ 6 لاکھ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔ 
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں غیر قانونی عمارات کی اجازت دینے والے حکام کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : ساؤتھ افریقہ کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری

بھارت کے خلاف ہینڈرک اور ایڈن مارکم 4،4 رنز بنا کر بالترتیب بمراہ اور ارشدیپ کی گیند کا شکار ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : ساؤتھ افریقہ کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری

 

بھارتی باؤلرز نے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ساؤتھ افریقہ کے بلے بازوں کو قابو کر لیا۔ 12 رنز میں ساؤتھ افریقہ کی دو اہم وکٹیں گر گئیں۔ 
پہلی وکٹ بمراہ نے، جبکہ دوسری وکٹ ارشدیپ نے اپنے نام کی۔ 
تیز گیند باز بمراہ کی گیند سیدھا وکٹوں پر جا لگی، جبکہ ارشدیپ کی گیند سیدھا وکٹ کیپرکے ہاتھوں میں سما گئی۔ 
بھارت کے خلاف ہینڈرک اور ایڈن مارکم 4،4 رنز بنا کر بالترتیب بمراہ اور ارشدیپ کی گیند کا شکار ہو گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

افغانستان کے بارے میں خصوصی سفیروں کا تیسرا اجلاس کل قطر میں ہو گا

اقوام متحدہ کی سیاسی اور قیام امن سے متعلق امور کی انڈرسیکرٹری جنرل روز میری ڈیکارلو سیکرٹری جنرل کی جانب سے اجلاس کی صدارت کریں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان کے بارے میں خصوصی سفیروں کا تیسرا اجلاس کل قطر میں ہو گا

افغانستان کے بارے میں خصوصی سفیروں کا تیسرا اجلاس کل (اتوار) قطر کے شہردوحہ میں ہوگا۔

اقوام متحدہ کی سیاسی اور قیام امن سے متعلق امور کی انڈرسیکرٹری جنرل روز میری ڈیکارلو سیکرٹری جنرل کی جانب سے اجلاس کی صدارت کریں گی۔

اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائیگا کہ افغانستان کے معاملے پر بین الاقوامی سطح پر اہم مربوط اور ڈھانچہ جاتی امور پر بات چیت کو کیسے آگے بڑھایا جائے۔اجلاس میں تقریبا تیس ممالک اور عالمی اداروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس میں افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد چھ رکنی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll