کسی قسم کی کوئی خاندانی صلح نہیں ہوئی، سب باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، قیصرہ الہیٰ


پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نےچوہدری شجاعت اورپرویزا لہٰی کےخاندان کی صلح کی تردید کر دی۔
قیصرہ الہٰی نے اپنے بیان میں کہا کسی قسم کی کوئی خاندانی صلح نہیں ہوئی، سب باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں،چودھری شجاعت حسین کا چوہدری پرویزالہٰی کی رہائی میں کوئی کردار نہیں۔ انکی رہائی اللہ کے کرم سے ہوئی،عدالتوں نے ہمیں انصاف فراہم کیا،پرویزالہٰی نے شجاعت صاحب کو ایک پیغام دیا ہےکہ جب تک ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا کوئی بات نہیں ہو گی۔
قیصرہ الہٰی نےمزید کہا کہ مونس الہٰی ہی نہیں بلکہ چوہدری پرویز الہٰی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے، ق لیگ میں جانے کو نہ اب تیار ہیں اور نہ آئندہ ایسا ہو گا،ق لیگ اب ایک ایسی جماعت بن چکی ہے جو چوری کے مینڈیٹ پر قائم ہے،کوئی بھی عقل اورشعور رکھنے والا شخص اس پارٹی کا ممبر نہیں بن سکتا،
انہوں نے کہا چوہدری شجاعت کےدونوں بیٹے سارا وقت ہمارے خلاف جھوٹ پھیلانے میں مصروف رہتے ہیں،پچھلے سال سوا سال سے یہ دونوں بھی مختلف ذرائع سے اس طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں،نہ جانے یہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلا کر کیا مقاصد حاصل کرنے چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل افواہیں زیر گردش تھیں کہ چوہدری برادران میں صلح ہوگئی ہے۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 5 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 5 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 7 minutes ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago



