جی این این سوشل

علاقائی

سانگھڑ : زخمی اونٹنی کو کھڑا رکھنے کیلئے فریم تیار

چار ستونوں ہر مشتمل فریم اونٹنی کے جسم کے ساتھ منسلک ہو گا جس سے اونٹنی با آسانی بیٹھ سکے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سانگھڑ  : زخمی اونٹنی کو کھڑا رکھنے کیلئے فریم تیار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی : سانگھڑ سے زخمی حالت میں کراچی لائی گئی اونٹنی کو کھڑا کرنے کیلئے لوہے کا فریم تیار کیا جا رہا ہے جو کہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔ 

چار ستونوں ہر مشتمل فریم اونٹنی کے جسم کے ساتھ منسلک ہو گا جس سے اونٹنی با آسانی بیٹھ سکے گی ۔ 

تفصیلات کے مطابق اس کا مستقل حل مصنوعی ٹانگ ہے، ابھی یہ چھوٹی ہے، صرف آٹھ ماہ کی ہے۔ اگر یہ بیٹھتی ہے تو اس کو پیٹ اور گیس کے مسائل ہوسکتے ہیں، جس کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔ اس لیے اس کو مسلسل کھڑا رکھنا ہوگا۔

پاکستان

خواتین کی ہر شعبہ میں نمائندگی ضروری ہے، چیف جسٹس

انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، کانفرنس سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خواتین کی ہر شعبہ میں نمائندگی ضروری ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ خواتین کی ہر شعبہ میں نمائندگی ضروری ہے، ملازمت کے مقامات پر آئین خواتین کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

اسلام آباد میں انصاف سب کیلئے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ ہمارے آئین میں درج ہے کہ ایسے اقدامات کئے جائیں جو خواتین کی ہر شعبہ زندگی میں مکمل شراکت داری کو یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے آئین کا حصہ ہے، قانون سازی آئین کے تحت ہوتی ہے، کوئی قانون سازی بھی آئین سے متصادم نہیں ہوسکتی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی شمولیت کیلئے اقدامات کیے جائیں، خواتین صرف مخصوص نشستوں پر نہیں براہ راست منتخب ہوکر بھی آسکتی ہیں، اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر آنے والی کئی خواتین کی کارکردگی مردوں سے بہترہوتی ہے، کسی خاتون پر جھوٹی تہمت لگانے پر اسلام اور ہمارے قانون میں قذف کی حد مقرر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے آئین کا حصہ ہے، قانون سازی آئین کے تحت ہوتی ہے، کوئی قانون سازی بھی آئین سے متصادم نہیں ہوسکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز کا راولپنڈی تا مری ٹورسٹس گلاس ٹرین چلانے کا فیصلہ

مری سمیت ہر شہر کے تاریخی علاقے اور عمارت کے پرانے نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے قانون سازی کرنے کی ہدایت جاری کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز کا راولپنڈی تا مری ٹورسٹس گلاس ٹرین چلانے کا فیصلہ

مری: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیاحت کے فروغ کے لیے مری ڈیولپمنٹ پلان کی منظوری دے دی۔ 
اجلاس میں سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مری ڈیولپمنٹ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی، جس کی روشنی میں ڈیولپمنٹ پلان کے تحت ڈویلپمنٹ، بیوٹیفیکیشن اور تعمیر و بحالی کے پراجیکٹس منظور کیے گئے۔ 
دوران اجلاس راولپنڈی تا مری ٹورسٹس گلاس ٹرین چلانے کا فیصلہ کیاگیا۔ ٹورسٹس گلاس ٹرین کے پراجیکٹ کے لیے  انٹرنیشنل  کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق ہوا۔  
مری سمیت ہر شہر کے تاریخی علاقے اور عمارت کے پرانے نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے قانون سازی کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ 
مری میں ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کے لیے جی پی او چوک پر موجود ہوٹلوں کو متبادل مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مال روڈ پر موجود عمارتوں کے رنگ و روپ میں یکسانیت لانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 
جھیکا گلی چوک کی ری ماڈلنگ، تجاوزات ہٹا کر جگہ کی کشادگی، لارنس کالج روڈ، بوسٹال موڑ تا بروڑی روڈ بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔ 
ساہلی ہسپتال کی اپ گریڈیشن، سٹریٹ لائٹس اور پبلک ٹوائلٹس کی بحالی، اور مری کے 16 اندرونی سڑکوں کی بحالی مکمل 
ہونے پر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مری میں پانی کی فراہمی کے لیے قلیل و طویل مدتی پلان بنانے کا حکم دیا۔ اجلاس کے دوران گھروں کی چھتوں پر گرنے والے بارش کے پانی کو محفوظ کر کے استعمال میں لانے کے تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ مجوزہ منصوبوں سے مری میں روزانہ 6 لاکھ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔ 
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں غیر قانونی عمارات کی اجازت دینے والے حکام کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ملتان  : کار لاک ہونے کے باعث 2 بچے   جاں بحق

دونوں بچے شدید گرمی کی وجہ سے کار میں اے سی چلا کر سو رہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملتان   :  کار لاک ہونے کے باعث 2  بچے   جاں بحق

ملتان : ملتان  میں دو بچے کار لاک ہونے کے باعث  جاں بحق ہوگئے ۔ 

ملتان: ملتان کے ایک نواحی علاقے میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق دونوں بچے شدید گرمی کی وجہ سے کار میں اے سی چلا کر سو رہے تھے۔ 
گرمی میں دم گھٹنے کی وجہ سے دونوں بچے کار کے اندر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll