اسلام آبا د اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہیں ، چیف الیکشن کمشنر
اجلاس میں بریفنگ دیتےہوئےوزارت داخلہ نےبتایاکہ اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کی سمری وزیر اعظم کے دفتر بھجوائی جا چکی


چیف الیکشن کمیشن سکندرسلطان راجہ نےکہاہےکہ اسلام آباداورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلئے تیارہیں۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملےپرچیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت میں الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور سیکرٹری بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔
چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کاکہناتھاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی وقانونی ذمہ داری ہے ،ملک کے تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات ہو چکے ،پنجاب اور دارالحکومت اسلام آباد میں بعض قانونی پیچدگیوں کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات التوا کا شکار ہیں۔ کمیشن اسلام آباد اور صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
سکندرسلطان راجہ کامزیدکہناتھاکہ صوبہ پنجاب میں حلقہ بندیوں کا کام پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے ،اسلام آباد میں 7ویں قومی یونین کونسلز اور وارڈز کی حد بندی کا کام 23 جولائی تک مکمل ہو جائے گا ،صوبہ پنجاب اور اسلام آباد میں تمام تر آئینی وقانونی تقاضوں کو جلد از جلد پورا کیا جائے ۔
اجلاس میں بریفنگ دیتےہوئےوزارت داخلہ نےبتایاکہ اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کی سمری وزیر اعظم کے دفتر بھجوائی جا چکی ، پنجاب لوگل گورنمنٹ قانون میں ترامیم چند دنوں تک صوبائی کابینہ کو پیش کر دی جائیں گی ۔

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- 4 دن قبل

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- 4 دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 14 گھنٹے قبل

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 4 دن قبل

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 3 دن قبل

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 3 دن قبل

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 4 دن قبل

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 3 دن قبل

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 4 دن قبل

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 3 دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 14 گھنٹے قبل






