جی این این سوشل

دنیا

افغانستان کے بارے میں خصوصی سفیروں کا تیسرا اجلاس کل قطر میں ہو گا

اقوام متحدہ کی سیاسی اور قیام امن سے متعلق امور کی انڈرسیکرٹری جنرل روز میری ڈیکارلو سیکرٹری جنرل کی جانب سے اجلاس کی صدارت کریں گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

افغانستان کے بارے میں خصوصی سفیروں کا تیسرا اجلاس کل قطر میں ہو گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

افغانستان کے بارے میں خصوصی سفیروں کا تیسرا اجلاس کل (اتوار) قطر کے شہردوحہ میں ہوگا۔

اقوام متحدہ کی سیاسی اور قیام امن سے متعلق امور کی انڈرسیکرٹری جنرل روز میری ڈیکارلو سیکرٹری جنرل کی جانب سے اجلاس کی صدارت کریں گی۔

اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائیگا کہ افغانستان کے معاملے پر بین الاقوامی سطح پر اہم مربوط اور ڈھانچہ جاتی امور پر بات چیت کو کیسے آگے بڑھایا جائے۔اجلاس میں تقریبا تیس ممالک اور عالمی اداروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس میں افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد چھ رکنی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

 

جرم

اسرائیلی حملے میں مزید 23 فلسطینی شہید

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 86 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی حملے میں مزید 23 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے میں غزہ میں فلسطینیوں پر دو حملے کیے ہیں  جن میں کم ازکم 23 فلسطینی شہید اور 91 زخمی ہوگئے۔

مقامی صحت حکام نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں گزشتہ 9 مہینے میں اسرائیلی جارحیت سے 38 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 86 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف ٹی وی میزبان انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میزبان نے نکاح کی تصاویر شیئر کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف ٹی وی میزبان انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک

معروف ٹی وی میزبان انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میزبان نے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ معنی خیز کیپشن بھی تحریر کیا۔

پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں انہیں سفید عروسی جوڑے میں نکاح کے دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ انسٹااسٹوریز میں امام ان کا نکاح پڑھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Anoushey Ashraf (@anousheyashraf)

تاہم شادی کی تصاویر سے زیادہ پوسٹ کا کیپشن توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جس میں انہوں نے شادی میں تاخیر کے سبب ملنے والے طعنوں کا منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔انہوں نے ان تمام لوگوں جو شادی نہ کرنے یا ہونے پر لڑکیوں کو ٹوکتے ہہیں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’بیٹا، آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی لو جی اب کرلی‘۔

شادی کے اعلان کے ساتھ ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نوازکے لاہور میں ہنگامی دورے

وزیراعلیٰ نے واسا حکام سےعملے، مشینری کی دستیابی اورکام سے متعلق استفسارکیا، ڈائریکٹرواسا کی وزیراعلیٰ مریم نوازکونکاسی آب کے انتظامات پربریفنگ دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی ٰ پنجاب  مریم نوازکے لاہور میں ہنگامی دورے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے خادم اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے دورکی ایک اوریاد تازہ کردی، بارش کے بعد شہرکی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے لاہورکے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے کیے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازگاڑی بارش کے پانی میں لے گئیں، مریم نوازنے نکاسی آب کے لیے کام کرنے والےعملے سے بات چیت کی۔  وزیراعلیٰ مریم نوازنے حوصلےاورکاوشوں کوسراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب لکشمی چوک میں واساکیمپ آفس بھی گئیں، مریم نوازکودیکھ کرعلاقہ مکین جمع ہوگئے، وزیراعلیٰ نے ہاتھ ہلا کر سلام کیا۔ واساعملے کوبھی قریب بلالیا، شاباش دی اورحوصلہ بڑھایا۔

وزیراعلیٰ نے واسا حکام سےعملے، مشینری کی دستیابی اورکام سے متعلق استفسارکیا، ڈائریکٹرواسا کی وزیراعلیٰ مریم نوازکونکاسی آب کے انتظامات پربریفنگ دی گئی۔

دوسری جانب شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی روک لی، کہا کہ ماردولیکن پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے شہری کو اپنے پاس بلالیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll