اسلام آباد:پاکستان اور آزاد کشمیر کے سنگم پر واقع آزاد پتن پل کے قریب دو گاڑیاں حادثے کا شکار ہونے کے بعد دریائے جہلم میں جا گریں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور آئندہ انتخابات کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار صغیر چغتائی گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں بحق ہو گئے۔حادثے میں صغیر چغتائی سمیت مزید چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ڈپٹی کمشنر سدھنوتی طاہر ممتاز کے مطابق رکن اسمبلی سردار صغیر چغتائی کل صبح اپنی گاڑی میں ڈرائیور کے ہمراہ انتخابی مہم کے لئے جا رہے تھے کہ آزادپتن پل کے قریب ان کی گاڑی ایک مہران کار سے ٹکرا کر دریائے جہلم میں جا گری۔
گاڑی میں صغیر چغتائی کے علاوہ ان کے دو ساتھی بھی سوار تھے جو دریا میں بہہ گئے اور تاحال کسی کی لاش نہیں مل سکی نہ ہی گاڑی کا سراغ مل سکا ہے، صغیر چغتائی کی گاڑی سے ٹکرانے والی کار سے تین افراد نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچا لیں جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش مل گئی ہے، مذکورہ شخص کا تعلق اڈیالہ راولپنڈی سے ہے۔
ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم کے مطابق مذکورہ مقام پردریا کا بہاؤ بہت تیز اور گہرائی بھی زیادہ ہے، دریا میں گاڑی اور لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago





