جی این این سوشل

علاقائی

کندھ کوٹ :پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

ایس ایس پی کشمور کے سکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، پولیس موبائل ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گری

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کندھ کوٹ :پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی
کندھ کوٹ :پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

کندھ کوٹ میں پولیس موبائل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں ایس ایس پی کشمور کے سکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، پولیس موبائل ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گری۔

حادثے میں گاڑی میں سوار 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

افسوس ناک حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں محمد وسیم، عبدالخالق ودیگر شامل ہیں۔

ٹیکنالوجی

ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک کی  جھوٹے بیانیوں پر سیاست دانوں کو تنبیہ

بانی ایکس ایلون مسک نے تنبیہ کی کہ ٹویٹر کے اکاؤنٹ چلانے والوں کے علم میں ہونا چاہیے کہ ٹویٹر پر اب کسی بھی جھوٹی خبر کی جگہ نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک کی  جھوٹے بیانیوں پر سیاست دانوں کو تنبیہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک نے اپنے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دان کب سمجھیں گے کہ اب ٹویٹر پر جھوٹے بیانیے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ 
ایلون مسک نے امریکی سیاست دان کمالہ ہیرس کے ٹویٹ کو شیئر کیا جس میں کمالہ ہیرس نے اس بات کا اظہار کیا کہ اگر آئندہ الیکشنز میں ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے تو وہ خواتین کے اسقاط حمل پر پابندی عائد کر دیں گے۔ 
کمالہ ہیرس نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ اگر آئندہ الیکشنز کے نتیجے کے طور پر جو بائیڈن کی حکومت بن گئی تو وہ ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کریں گے۔ 
بانی ایکس ایلون مسک نے تنبیہ کی کہ ٹویٹر کے اکاؤنٹ چلانے والوں کے علم میں ہونا چاہیے کہ ٹویٹر پر اب کسی بھی جھوٹی خبر کی جگہ نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بھارتی اداکار گپی گریوال کی اپنی فلم کی پروموشن کے لیےپاکستان آمد 

بھارتی اداکار گپی گریوال پاکستانی مایہ ناز اداکاروں بشمول افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی اور اکرم اداس کے ساتھ فلموں میں کام کر چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی اداکار گپی گریوال کی اپنی فلم کی پروموشن کے لیےپاکستان آمد 

لاہور: بھارتی معروف پنجابی اداکار گپی گریوال اپنی فلم کی پروموشن کےلیے پاکستان پہنچ گئے۔ 
ذرائع کے مطابق بھارتی اداکار گپی گریوال پاکستان میں اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی پنجابی فلم کی پروموشن کے لیے ملاقاتیں کریں گے، اور عوامی اجتماعات میں بھی شرکت کریں گے۔ 
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب بھارتی اداکار گپی گریوال پاکستان میں اپنی کسی فلم کی پروموشن کے لیے آئے ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ اپنی فلم ’’موجاں ہی موجاں‘‘ کی پروموشن کے لیے بنوں ڈھلون اور کرم جیت انمول کے ہمراہ پاکستان آئے تھے۔ اپنے دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے کرتار پور کی بھی زیارت کی تھی۔ 
بھارتی اداکار گپی گریوال پاکستانی مایہ ناز اداکاروں بشمول افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی اور اکرم اداس کے ساتھ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

ماہ جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 43 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قمیت میں بھی اضافہ کر دیا گیا، ماہ جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 43 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 1 روپے  43 پیسے اضافہ ہوا۔

ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2769 روپے 66 پیسے مقرر کر دی گئی، قیمتوں کا تعین جولائی کے لیے کیا گیا۔

 خیال رہے کہ جون میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2768 روپے 63 پیسے تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll