بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس


کراچی کے علاقے ماڑی پور کے قریب بس الٹ گئی، حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بس میں سوار افراد سیر کیلئے جا رہے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے، تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی۔ دوسری جانب نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے علاقہ ماڑی پور میں بس حادثہ میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
کامران ٹیسوری نے زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی اور متعلقہ حکام کو انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
گورنر سندھ نے کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس سے بس حادثہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 6 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 22 منٹ قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 31 منٹ قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 27 منٹ قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 4 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 3 گھنٹے قبل