جی این این سوشل

تجارت

حکومت کا منی بجٹ نہ لانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیرخزانہ شوکت ترین کاکہنا ہے کہ ہم منی بجٹ نہیں لائیں گے، انکم ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کا منی بجٹ نہ لانے کا اعلان
حکومت کا منی بجٹ نہ لانے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں معاشی ٹیم کے ہمراہ  پو سٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا  کہبجٹ 2021-22 میں غریب افراد کی بہتری اور زراعت ، صنعت اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں مراعات کے ذریعے پائیدار اقتصادی ترقی پر توجہ دی گئی ہے۔ہمیں غریبوں کیساتھ سیاست نہیں کرنی ہے،اس  بجٹ میں غریب عوام کااحساس کیاگیا ہے۔  بجٹ میں غریب عوام کو ٹریکل ڈاؤن افیکٹ کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا، کافی لوگوں کو ابھی تک سمجھ نہیں آرہی کہ ہم کیا کہہ رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت کےپاس فسکل اسپیس نہیں ہوتی، وسائل بینکوں کے پاس ہوتے ہیں، بینکوں کو گارنٹی دیں گے کہ ریکوری آپ کے پاس آئے گی ، ہمیں بینکوں کو گارنٹی دینے میں کوئی مسئلہ نہیں ، گزشتہ روز گروتھ والابجٹ پیش کیا، کمرشل بینکوں کوقرضوں پر10فیصدشیورٹی بھی دی ہے، بینک غریبوں کے گھروں کے پاس  نہیں ہوتے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ اخوت نے ڈیڑھ سو ارب کے قرضے دیے ہیں،   چھوٹے قرض داروں سے99فیصدریکوری ہوئی ہے ، اپنی چھت کیلئے 20 لاکھ روپے تک قرض فراہم کریں گے، ملک بھر میں صحت کارڈ فراہم کریں گے، پائیدار ترقی کے حصول کیلئے مستقبل کو مدنظر رکھ کر فیصلے کیے، کاروبار کے آغاز کیلئے ہر خاندان کو 5 لاکھ روپے قرض دیں گے، مستحکم اور پائیدار ترقی کیلئے پیداوار بڑھانا بہت ضروری ہے، ایکسپورٹ کو بڑھا کرجی ڈی پی کا 20 فیصد کرنا ہوگا، بجٹ میں مختلف شعبوں کو ٹیکس میں رعایت فراہم کی۔

شوکت ترین نے کہاکہ کسان کو ڈیڑھ لاکھ روپے ہرفصل پر قرضہ دیں گے ، کاروبارکیلئےشہری خاندان کےہرفرد کو 5لاکھ کا قرضہ دیں گے۔3سال کیلئے بلاسود قرضہ دیں گے،اربن علاقوں میں 20لاکھ روپے فی گھر کیلئے ہوں گے، صحت کارڈہیلتھ انشورنس ہے،وزیراعظم نے کے پی میں صحت کارڈ شروع کیا ،پنجاب میں بھی دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب بیمار ہوتا ہے تو حکومتی امداد نہ ہونے کےباعث گھر معاشی لحاظ سے گر جاتا ہے۔اس بجٹ میں اللہ نے توفیق دی ہے کہ غریبوں کیلئے وسیلہ بنیں ،اس بجٹ میں ہم نے پی ایس ڈی پی بڑھایا ۔انڈسٹری ، زراعت سب کو ہم نے بجٹ میں مراعات دی ہیں ۔

وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئندہ مالی سال 500 ارب روپے اضافی ٹیکس جمع کریں گے، بجلی اور گیس کے بلوں کے ذریعے نان فائلر تک پہنچ جائیں گے، بڑے ریٹیلرز کی 1500 ارب کی سیل ہے، تمام بڑے اسٹورز پر سیلز ٹیکس لگا دینا ہے، گاہک دکاندار سے پکی رسید وصول کرے، پکی رسید پر ایک لاکھ روپے تک کے انعامات دیئے جائیں گے، ترکی اور باقی ملکوں میں ایسی کامیاب اسکیمیں آئیں۔  انہوں نے کہا کہ  8 سے 10 سال میں ترقی کی شرح 20 فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے، درآمدات اور برآمدات کے تناسب کو کنٹرول کرنا ضروری ہے، پائیدار ترقی کے حصول کیلئے مستقبل کو مدِ نظر رکھ کر فیصلے کیئے، فنانشل سیکٹر کو بھی ہم نے ٹھیک کرنا ہے، آٹو انڈسٹری میں انو ویشن لارہے ہیں، پاور سیکٹر میں بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔ وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ ہرجگہ ہنردرکارہے،ہنرسکھائیں گے، جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے ان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے ۔ 

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تلاشی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع  خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ  ائیر پورٹ  کا دورہ

سیالکوٹ : سابق وزیر اعلی پنجاب اور وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے آج(پیر) سیالکوٹ کے ہوائی اڈے کا دورہ کیا۔

انہوں نے دورے کے دوران آمد اور روانگی کے ٹرمینلز پر مسافروں کیلئے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا ، انہوں نے سہولتوں پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہیں بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو امیگریشن کیلئے ایک گھنٹے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیگریشن کائونٹرز میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تلاشی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن سے ملاقات

اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرزور دعوت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف کی اٹلی کی سفیر  ماریلینا ارمیلن سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اٹلی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ آنے والے دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان  دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

انہوں نے  اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن سے گفتگو کی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے بشکریہ ملاقات کی ، سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ کئی دہائیوں پر محیط اپنے کثیر جہتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو ہمیشہ خیر سگالی اور اعتماد کے ساتھ نمایاں رہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین نے کئی اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی یکساں خیالات کا اظہار کیا۔

اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرزور دعوت دی۔

انہوں نے وزیراعظم میلونی کی اندرون و بیرون ملک ان پالیسیوں کو سراہا جنہوں نے اٹلی کو یورپی یونین کا ایک اہم رکن بنا دیا۔


پاکستان اور اٹلی کے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری، قانونی نقل مکانی کے ساتھ ساتھ ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں۔

سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ اٹلی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ  کی رونمائی

میری دعا ہے کہ یہ با برکت کٹ ہو، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ  کی رونمائی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ہمراہ ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ  کی رونمائی کر دی ۔

لاہور پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں شاہینوں کی نئی کٹ کی تقریب رونمائی ہوئی ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی تقریب میں موجود تھے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھاکہ قومی ٹیم آج رات ورلڈ کپ کیلئے روانہ ہورہی ہے، ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر پی سی بی نے دینا ہے، پی سی بی کاپیسہ کھلاڑیوں کی محنت اور خون پسینے سےکمایا ہواہے،بورڈ کے تمام وسائل پر پہلا حق کرکٹرز کا ہے، میری دعا ہے کہ یہ با برکت کٹ ہو۔ 

 محسن نقوی کا مزید کہنا تھاکہ اللہ کا کرم ہوا تو 2009 کی ٹرافی کےساتھ 2024 کی ٹرافی بھی ٹیم لیکر آئے گی،ٹیم میں بہت پوٹینشل ہے،یہ ٹیم پہلے کی طرح کی ٹیم ہے جو پہلے ورلڈ کپ لیکر آئے تھی،تقریب میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم،  محمد رضوان،  نسیم شاہ ،شاہین شاہ آفریدی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر شریک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll