جی این این سوشل

پاکستان

امریکا کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں، طاہر اشرفی

دہشتگردی کے خلاف قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، ایس آئی ایف سی کے کام کی تائید کرتے ہیں، چیئرمین علماء کونسل

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکا کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں، طاہر اشرفی
امریکا کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں، طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی قرارداد قابلِ مذمت ہے، امریکا کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، ایس آئی ایف سی کے کام کی تائید کرتے ہیں، عزمِ استحکام آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ منافرت پھیلانا اور طاقت کے ذریعے اپنا نظریہ مسلط کرنا غیر شرعی ہے۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو تحفظ اور ہر کسی کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

چیئرمین علماء کونسل نے مطالبہ کیا کہ ملک سے انتہا پسندی اور شدت پسندانہ رویے کے خاتمے کیلئے متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس نے قرارداد منظور کر کے پاکستانی مینڈیٹ کی توہین کی، امریکا کو فلسطین میں انسانیت کیوں نظر نہیں آ رہی؟۔

دنیا

ایران میں صداراتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا

جلیلی نے 9 ملین 4 لاکھ 73 ہزار 298 ووٹ حاصل کیےاوران کے ووٹوں کا تناسب 38.6 فیصد رہا۔ اصلاح پسندوں کے واحد امیدوار پیزشکیان اور قدامت پسند جلیلی 5 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مد مقابل آئیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں صداراتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا

ایران میں صداراتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا۔ 14ویں صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے تجاوز نہیں کر سکا۔

صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسعود پیز شیکیان اورسعید جیلیلی میں مقابلہ ہوگا۔ صدارتی الیکشن میں کوئی امیدوارمطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکا، جس کے باوجود دوبارہ الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا۔ ایران صدارتی انتخابات میں امیدوارکو 50 فیصد ووٹ حاصل کرنا لازمی ہیں۔

سعید جلیلی اور مسعود پیزشکیان 5 جولائی کو دوسرے مرحلے میں مد مقابل آئیں گے۔ اصلاح پسند امیدوار مسعود پیزشکیان اور قدامت پسند امیدوارسید جلیلی، جنہوں نے انتخابات میں دوسرے امیدواروں پر برتری حاصل کی اب دوسرے راؤنڈ میں چلے گئے۔

ایرانی وزارت داخلہ کے انتخابی مرکز کے ترجمان محسن اسلامی کے مطابق ملک بھر میں 59 ہزار مراکز میں قائم بیلٹ بکسوں میں کل 24 ملین 5 لاکھ 35 ہزار 185 ووٹ  کاسٹ ہوئے، پیزشکیان کو 10 ملین 4 لاکھ 15 ہزار 191 ووٹ ملے۔ اس طرح پیزشکیان کے ووٹوں کی شرح 42.5 فیصد  رہی۔

جلیلی نے 9 ملین 4 لاکھ 73 ہزار 298 ووٹ حاصل کیےاوران کے ووٹوں کا تناسب 38.6 فیصد رہا۔ اصلاح پسندوں کے واحد امیدوار پیزشکیان اور قدامت پسند جلیلی 5 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مد مقابل آئیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیا ر رہنے کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

لاہور : پنجاب کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے صوبہ کے زیادہ تر اضلاع میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں بارشیں اتوار تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا پنجاب کے دریائوں میں اس وقت پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، تاہم انہوں نے دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پردرمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا انتباہ جاری کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیا ر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

جاپان نے ہولوگرام ٹیکنالوجی سے نئے کرنسی نوٹ جاری کر دیے

پانچ ہزار کے نئے نوٹ پر ’’تُسودا اُمیکو‘‘ کی تصویر ہے جو حصول تعلیم کے لیے بیرون ملک جانے والی پہلی جاپانی خواتین میں شامل تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپان نے ہولوگرام ٹیکنالوجی سے  نئے کرنسی نوٹ جاری کر دیے

 ٹوکیو: جاپان نے 20 سالوں میں پہلی بار ہولوگرام ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے کرنسی نوٹ کا اجراء کر دیا ہے۔


ہولوگرام ٹیکنالوجی سے مزین نئے نوٹوں کے اجراء کی افتتاحی تقریب ٹوکیو کے علاقے نیہون باشی میں واقع بینک آف جاپان(بی او جے) کے ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی۔

اس موقع پر بی او جے کے گورنر ’’اُو اے دا کازُو او‘‘ نے کہا کہ مارکیٹ سے پرانے کرنسی نوٹ کی واپسی کے لیے بینک 16 کھرب ین یا تقریباً 9 ارب 90 کروڑ ڈالر مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جلد از جلد گردش میں لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اُو اے دا کازُو او کے مطابق مرکزی بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی کھیپ مالیاتی اداروں کے حوالے کر دی۔ توقع ہے کہ بہت سے مالیاتی ادارے نئے نوٹ منتخب کردہ شاخوں کو آج ہی سے فراہم کریں گے۔

دس ہزار ین کے نئے نوٹ پر ’’شیبو ساوا ایچی‘‘ کی تصویر نقش ہے۔ یہ کاروباری شخصیت بابائے جدید جاپانی معیشت کے نام سے جانی جاتی ہے۔ وہ تقریباً پانچ سو کاروباروں کے آغاز یا فروغ میں شامل تھے۔


پانچ ہزار کے نئے نوٹ پر ’’تُسودا اُمیکو‘‘ کی تصویر ہے جو حصول تعلیم کے لیے بیرون ملک جانے والی پہلی جاپانی خواتین میں شامل تھیں۔

ایک ہزار ین کے نئے نوٹ پر ’’کیتا ساتو شیبا سابُورُو‘‘ کی تصویر ہے۔ وہ ایک ماہر جرثومیات ہیں جنہوں نے تشنج کے علاج میں کامیابی حاصل کی تھی۔

جعلسازی کرنے کو مزید مشکل بنانے کے لیے نئے کرنسی نوٹوں میں جدید ترین ہولوگرام ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔

جاپان کی نیشنل پرنٹنگ بیورو کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر یہ پہلا موقع ہے جب کرنسی نوٹوں میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll