جی این این سوشل

پاکستان

آرمی چیف کا سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ،کورپس لیول وارگیم کے اختتامی سیشن میں شرکت

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سیالکوٹ اورکوٹلی کا دورہ کیا ہے اورکورپس لیول وارگیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرمی چیف کا سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ،کورپس لیول وارگیم کے اختتامی سیشن میں شرکت
آرمی چیف کا سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ،کورپس لیول وارگیم کے اختتامی سیشن میں شرکت

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی آئی ایس پی آر ) کا اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ آرمی چیف کی آمد پرکورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے استقبال کیا،آرمی چیف کو پیرامیٹرزاورمشق کے طریق کارکے بارے میں بتایا گیا، آرمی چیف نے وار گیم میں شریک جوانوں سے گفتگو کی اورفوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کورپس وار گیم کے انعقاد پراطمینان کا اظہاربھی کیاگیا۔

 

 

 

پاکستان

گندم کی خریداری ، پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام

پاکستان کسان اتحاد کا کل سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی خریداری ، پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام

گندم کی خریداری کے معاملے پر پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔

پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی بے حسی کے خلاف کل سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے، کسانوں کا کہنا ہے کہ اپنے مویشی اور گندم سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔ 

پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ کسانوں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ خوراک کے ذرائع کا بتانا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے چند دن بعد امداد دینےکا سلسلہ شروع کیا جائے گا جب کہ فلور ملز سیڈ ملز اور  آڑھتیوں نے مارکیٹ کا رخ کر لیا ہے۔ 

دوسری طرف گندم کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہوئی ہے،لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلےمیں چند روز میں آٹھ سو روپے کلو کمی آئی ہے۔

لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 سے کم ہو کر 2000 روپے پر آگئی۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے قیمت میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2 ہزار روپے ہوگئی ہے۔گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز مالکان کسانوں سے گندم خرید رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی مکمل ختم کرے، دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

رفح پر اسرائیلی حملہ موجودہ کشیدگی اور تباہی میں ناقابل برداشت اضافہ کرے گا، جنرل سیکرٹری اوقوام متحدہ

اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والے تمام ممالک سے اپیل ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں، انتونیو گوتریش

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رفح پر اسرائیلی حملہ موجودہ کشیدگی اور تباہی میں ناقابل برداشت اضافہ کرے گا، جنرل سیکرٹری اوقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریش نے خبردار کیا ہے کہ رفح پر اسرائیلی حملہ موجودہ کشیدگی اور تباہی میں ناقابل برداشت اضافہ ہو گا جو نہ صرف فلسطینیوں کے لیے تباہ کن ہو گا بلکہ یہ غزہ اوردیگر علاقوں تک بھی پھیل سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریش نے کہا کہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ رفح میں اسرائیلی فوج کا ممکنہ زمینی آپریشن ایک ایسے المیے سے کم نہیں ہو گا جو الفاظ سے باہر ہے،یہ غزہ میں موجود فلسطینیوں پر تباہ کن اثرات مرتب کرے گاجس کے مقبوضہ مغربی کنارے اورمشرق وسطیٰ کے وسیع تر خطے پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کارروائی سے مزید ہزاروں فلسطینی شہری مارے اور لاکھوں نقل مکانی پر مجبورہوجائیں گے۔ سلامتی کونسل کے تمام اراکین اور بہت سے ممالک کی حکومتوں نے واضح طور پر رفح میں اس طرح کےممکنہ اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والے تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

سیکرٹری جنرل کا یہ بیان وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی اس دھمکی کےبعد جاری کیا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہو یا نہ ہو اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح پر ہر صورت زمینی حملہ کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار کردیا

کوئی ایسا معاہدہ تسلیم نہیں جس میں غزہ جنگ کا خاتمہ شامل ہو، اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار کردیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں کہا کہ کوئی ایسا معاہدہ تسلیم نہیں جس میں غزہ جنگ کا خاتمہ شامل ہو۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس نے جنگ ختم کرنے پر اصرار کیا تو معاہدہ نہیں ہوگا اور رفح پر چڑھائی کردیں گے۔

دوسری جانب حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے جاری مذاکرات کے باوجود جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر حملہ کرنے پر اسرائیل کے اصرار پر امریکی وزیر خارجہ نے دو ٹوک موقف دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا۔

امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں انسانی امداد میں اضافے کی اہمیت پر بھی زور دیا، بلنکن نے حماس پر بھی زور دیا کہ وہ جنگ بندی معاہدہ قبول کریں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر زور دینے کے لیے تل ابیب پہنچے تھے۔

بلنکن نے امداد سے لدے پہلے اردن کے ٹرک قافلے کے آغاز کا مشاہدہ کیا جسے ایریز کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی کی طرف روانہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سخت الفاظ میں کہا تھا کہ رفح سے شہریوں کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس شہر پر زمینی حملہ کرنے کی تیاری ہو رہی ہے، حماس اور تل ابیب کے درمیان معاہدہ ہونے کے باوجود وہاں پر فوجی کارروائی ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll