ملک میں اس وقت شدید بحران ہے،بجلی کے بلوں نے سب کو تڑپنے پر مجبور کردیا ہے، حافظ نعیم الرحمن


جماعت اسلامی نے بھاری ٹیکسز اور مہنگی بجلی و گیس کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں اس وقت شدید بحران ہے۔ بجلی کے بلوں نے سب کو تڑپنے پر مجبور کردیا ہے۔لوگ اپنے زیورات بیچ کر بجلی کے بل ادا کررہے ہیں۔کل گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ قوم کو اس وقت تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ 12 جولائی کو مہنگائی اور بھاری ٹیکسز کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔ ملک گیر ہڑتال پر غور کررہے ہیں۔ حکومت کو ظالمانہ ٹیکس ختم کرنے پر مجبور کردیں گے۔ پیٹرول و گیس کی قیمت میں اضافہ کیا پھر آئی ایم ایف کے ٹیکسز لائے جا رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فری پیٹرول و بجلی لینے والے جرنیل فوجی افسران ججز کہتے کہ ہم مراعات نہیں لیں گے۔ محدود طبقہ ترقی کررہا ہے اور مڈل کلاس فارغ ہوگئی ہے۔ دو، تین لاکھ روپے والا تنخواہ دار طبقہ سخت پریشان ہے اگر اس کا ٹیکس کٹے گا تو وہ کیسے پورا کرے گا۔ یہ عوام کو مزید ٹیکسوں کے نیچے دبانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاگیر داروں سے کوئی ٹیکس نہیں لیا جا رہا۔ بڑے لوگ مزے کررہے ہیں۔ بجلی کے بلوں میں جو ٹیکس ہے پیٹرول پر جو لیوی لگی ان کا پیٹ بھریں گے جو پہلے ہی اربوں روپے کھا گئے ہیں۔ حکومت کوکوئی شرمندگی ہے۔ وزیراعظم فخر سے کہتے ہیں آئی ایم ایف سے مل کر بجٹ بنایا ہے۔حکومت ذہنی پسماندگی اور غلامی میں مبتلا ہو چکی ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی
- 4 گھنٹے قبل

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی آبو ہوا آج بھی انتہائی مضرِ صحت
- 4 گھنٹے قبل

امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ سیز فائر اور انتظامی فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ایاک بار پھر بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈورکی جیل میں ہونے والے ہنگاموں سے 31 افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل

جمعیت علمائے اسلام کا 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر مذاکرات کامیاب
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع
- 7 گھنٹے قبل













