جی این این سوشل

تجارت

مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونےکی قیمت میں معمولی کمی

24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہوکر 2 لاکھ41 ہزار500 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونےکی قیمت  میں معمولی کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونےکی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل صرافہ اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کےمطابق24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہوکر 2 لاکھ41 ہزار500 روپے ہوگئی۔

اس کےعلاوہ 10گرام سونےکی قیمت 172 روپے کی کمی سے 2 لاکھ7 ہزار 47 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی 2 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2324ڈالر پر آگیا

علاقائی

ہری پور، مسافر وین کھائی میں گر گئی، 7 افراد جاں بحق

حادثے میں 7 موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دس شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہری پور، مسافر وین کھائی میں گر گئی، 7 افراد جاں بحق

ہری پور میں مسافر وین گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں سے بھری وین صوابی میرا سے اسلام آباد ایئر پورٹ جا رہی تھی کہ چہکائی کے مقام پر وین تیز رفتاری کےباعث دو سو فٹ گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 7 موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دس شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، شدید طوفان اور بارش کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وین میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد سوار تھے، زخمیوں میں متعدد کی حالت غیر ہے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے نے ایپ کا اجرا کر دیا

اس ایپ کی نمایاں خصوصیات میں تمام تنظیموں اور افراد کے لئے قومی اور علاقائی زبانوں میں صوتی اور تصویری شکل میں انتباہ جاری کرنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے نے ایپ کا اجرا  کر دیا

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے قدرتی آفات کے حوالے سے مؤثر تیاری اور ردعمل کیلئے'' پاک این ڈی ایم ڈیزاسٹر الرٹ'' موبائل ایپ کا اجراکیا ہے۔

ایپ کا مقصد قدرتی آفات کی صورت میں عوام کے ساتھ موثر روابط یقینی بنانا ہے۔

اس ایپ کی نمایاں خصوصیات میں تمام تنظیموں اور افراد کے لئے قومی اور علاقائی زبانوں میں صوتی اور تصویری شکل میں انتباہ جاری کرنا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اس وقت ملک میں جو جمہوریت ہے اس کو قبول نہیں کرتے، رؤف حسن

ریاستی اداروں اور عوام میں خلاء پیدا کیا گیا، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اس وقت ملک میں جو جمہوریت ہے اس کو قبول نہیں کرتے، رؤف حسن

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو جمہوریت ہے اس کو قبول نہیں کرتے، ریاستی اداروں اور عوام میں خلاء پیدا کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کی کوئی وضاخت نہیں دے سکتا، تمام مسائل کا حل بانی چیئرمین ہیں جو اڈیالہ جیل میں بیٹھے ہیں۔ آئین میں درخ حقوق عوام کو دیئے جائیں اور عمران خان کو فوری رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کورٹ کا جو رویہ ہے وہ انتہائی غلط ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس چاہتے ہیں کہ معاملات لٹکتے رہیں، ہیومن رائٹس کی رپورٹ پر ان کو غور کرنے کی ضرورت ہے۔  تحریک انصاف نے ہمیشہ اس طرح کے رپورٹس کا خیر مقدم کیا ہے، ان رپورٹس کا مطلب اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں بلکہ سچائی کو سامنے لانا ہے، پاکستان کے عوام آزادی اظہار رائے چاہتی ہیں، پاکستان کے لوگ صاف و شفاف انتخابات کے خواہاں ہیں۔

رؤف خسن کا کہنا تھا کہ جھوٹ کو چھپانے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے، یو ایس کانگرس نے کہا پاکستان میں رول آف لا کو یقینی بنایا جائے، ایسا لگتا ہے حکومت وقت اپنی ہی ذہنیت میں پھنسی ہوئی ہے، انسان جھوٹ کو چھپانے کیلئے بھی جھوٹ بولتا ہے۔ حکومت پاکستان کا بیانیہ جھوٹ پر جھوٹ بنا ہوا ہے، عوام اور ریاستی اداروں میں خلا پیدا ہو رہا ہے جو بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو پچھلے 1 سال سے نہ حق جیل میں رکھا ہوا ہے۔

رؤف حسن نے مزید کہا کہ اس وقت ہم ایک ڈھلان کے اوپر ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم تباہی کے قریب جا رہے ہیں، تمام مشکلات کا حل اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کےعلاوہ کوئی کرائسز سے نہیں نکال سکتا۔حکومت وقت اپنی ہی ذہنیت میں پھنسی ہوئی ہے، عوام اور ریاستی اداروں میں خلا پیدا ہو رہا ہے جو بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll