لاہور : مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے اقتصادی و معاشی دعووں پر اعتبار نہیں کر سکتے، لیڈر آف اپوزیشن بجٹ کی حقیقت سوموار کے روز ایوان میں پیش کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اربوں روپے کی تشہیری مہم بجٹ پر شروع کی جیسے اقتصادی معاشی پالیسی سے ملک جنت بن گیاہے، یہ حکومتی ٹیم معیشت کو تباہ کرنے کی ذمہ دار ہے، ان کی کوئی ٹیم کوئی پلان نہیں ، نااہلی و نالائقی ہے جو قوم تین سال سے بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال میں کوئی منی بجٹ تو نہیں آئے گا اور نہ ہی پیٹرول کی قیمتوں کو بڑھائیں گے، سارا سال قوم کو منی بجٹ کے جھٹکے دئیے جاتے ہیں ۔
احسن اقبال نے کہاکہ تین سال میں افراط زر آسمان تک پہنچ گیاہے، حکومت کے پاس کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں ، ہوا کے روش پر کشتی چلی جاتی ہے، آج ملک کا کوئی پانچ سالہ لانگ ٹرم کوئی پروگرام نہیں ہمارا ویژن 2020تھا۔
احسن اقبال نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی اور قانون منظور کرنے سے قبل اس کو پڑھنے کے لیے تفویض 2 دن کی شرط کو بھی ختم کردیا جبکہ مجوزہ اصلاحات کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اگلا الیکشن چوری کرنا چاہتی ہے۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 4 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل




