پیکج مزید فضائی دفاعی مداخلت کار، ٹینک شکن ہتھیار اور دیگر ضروری جنگی سازوسامان فراہم کرے گا، امریکی وزیرِ دفاع


امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکہ یوکرین کے لیے 2.3 بلین ڈالر کا نیا سکیورٹی امدادی پیکج فراہم کرے گا جس میں اہم فضائی دفاعی اور ٹینک شکن ہتھیار شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادار کے مطابق آسٹن نے اپنے یوکرینی ہم منصب رستم عمروف کے ساتھ ملاقات کے آغاز میں کہا کہ امریکہ جلد ہی یوکرین کے لیے 2.3 بلین ڈالر سے زیادہ کی نئی سکیورٹی امداد کا اعلان کرے گا۔ یہ پیکج مزید فضائی دفاعی مداخلت کار، ٹینک شکن ہتھیار اور دیگر ضروری جنگی سازوسامان فراہم کرے گا جو امریکی سٹاک سے حاصل کیے گئے ہیں۔
لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ ہم معاہدہ شمالی بحرِ اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کی رکنیت کے لیے بھی یوکرین کی حمایت کریں گے۔
واضح رہے کہ یوکرین کے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام کئی ماہ سے امریکا اور یورپ پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اگر روس کے خلاف مضبوط ڈھال بنانا چاہتے ہیں تو یوکرین کی بھرپور فوجی اور معاشی امداد جاری رکھیں۔ امریکا اور یورپ دونوں ہی خطوں میں یوکرین کے لیے امداد کے حوالے سے شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔
امریکی وزیرِ دفاع نے کہا کہ یوکرین کو دیے جانے والے جدید ترین ہتھیاروں میں اینٹی ٹینک ہتھیار اور ایئر ڈیفینس انٹرسیپٹر نمایاں ہیں۔ فروری 2022 سے اب تک امریکا نے روس کے خلاف ڈٹے رہنے کے لیے یوکرین کو 50 ارب ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد فراہم کی ہے۔

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا
- 2 دن قبل

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
- 3 دن قبل

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- 2 دن قبل

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی
- 2 دن قبل

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
- 19 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد
- 12 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- 21 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان
- ایک دن قبل
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے
- 3 دن قبل

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار
- ایک دن قبل







