جی این این سوشل

پاکستان

حکومت پاکستان کا غزہ کے طالب علموں کو پاکستانی میڈیکل اداروں میں داخلہ دینے کا فیصلہ 

 پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے حق میں کھڑا رہا ہے۔ فلسطین کی تائید میں پاکستان نے اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے سے ہمیشہ انکار کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت پاکستان کا غزہ کے طالب علموں کو پاکستانی میڈیکل اداروں میں داخلہ دینے کا فیصلہ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

حکومت پاکستان کا غزہ کے طالب علموں کو پاکستانی میڈیکل اداروں میں داخلہ دینے کا فیصلہ 

حکومت پاکستان نے اسرائیل و فلسطین کی جاری جنگ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرغزہ کے میڈیکل کے طالب علموں کو پاکستان میں اپنی تعلیم جاری کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کمیشن کے مطابق پاکستان کے میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں اب غزہ کے طالب علم داخلہ لے کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔ 
 پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے حق میں کھڑا رہا ہے۔ فلسطین کی تائید میں پاکستان نے اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے سے ہمیشہ انکار کیا ہے۔ 
اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کی بدولت  فلسطین کے علاقے غزہ میں ایک بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اب تک 30،000 سے زائد فلسطینی اسرائیلی جارحیت کا شکار ہو چکے ہیں ۔ 
اسرائیل نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں نہ صرف رہائشی علاقوں، بلکہ اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو بھی نشانہ بنایا اورمسمار کر دیا، جس کی بدولت فلسطینی طالب علم اپنی تعلیم جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق پاکستان نے 100 فلسطینی میڈیکل کے طالب علموں کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کمیشن کے تحت چلنے والے میڈیکل اور دڈینٹل اداروں میں داخلہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان

 لاپتہ افراد کے معاملہ، علی امین گنڈا پور کی پشاور ہائی کورٹ طلبی

خیبرپختونخوا میں روز بروز لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 لاپتہ افراد کے معاملہ، علی امین گنڈا پور کی پشاور ہائی کورٹ طلبی

 لاپتہ افراد کے معاملہ پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو طلب کر لیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 22 جولائی کو عدالت میں پیش ہوں، چیف جسٹس نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں روز بروز لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ پولیس اور سی ڈی ٹی بھی لوگوں کو اغوا کر رہی ہے۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ صوابی کے زیر حراست شہری کی رہائی سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ میں کہا کہ درخواست گزار کا بھائی ایس ایچ او تھانہ صوابی کی غیر قانونی حراست میں ہے، درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ اس کے بھائی کو بغیر فوجداری مقدے کے حراست میں لیا گیا، 10 جون کو عبدالسعید کو پشاور سے اٹھایا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ ایس ایچ او 70 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہا ہے، سی ٹی ڈی سمیت پولیس لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے بھاری تاوان کا مطالبہ کر رہی ہے۔

عدالت نے کہا کہ لاپتہ افراد کے مقدمات میں اضافہ پر وزیر اعلیٰ کو طلب کیا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ بتائیں کہ جبری گمشدگیوں کو روکنے اور کم کرنے کے لیے کیا اقدامات کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9 مئی مقدمات، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانا شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں فیصلہ محفوظ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی مقدمات، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانا شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت لاہور کی انسداد دہشتگردی میں ہوئی۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا اڈیالہ جیل کے سپرینٹنڈنٹ نے میسج کیا کہ بانی پی ٹی آئی ان کی جیل میں ہیں، جس پر جج نے کہا بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر ضمانتوں میں حاضری لگائی جائے، میں نے اپنی تسلی کے لیے ویڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا ہے۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا اعلیٰ عدالت کا حکم ہے ہونا تو ایسا ہی چاہیے، جس پر فاضل جج کا کہنا تھا جیل سپرینٹنڈنٹ کے میسج کا پرنٹ نکال کر مجھے دیں میں اسے فائل کا حصہ بناؤں گا۔ عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرینٹنڈنٹ کے مسیج کا پرنٹ ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا میں نے زندگی میں ایک ملزم پراتنے مقدمات بنتے نہیں دیکھے، جب جرم ہوا ملزم تو حراست میں تھا، کیس کیسے بنائے گئے، جس پر جج نے کہا آپ کا پوائنٹ بڑا زبردست ہے۔

عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا میرا کلائنٹ کل کہہ رہا تھا میں بھوک ہڑتال پر جا رہا ہوں، کلائنٹ بھوک ہڑتال پر اس لیے جا رہا ہے کہ عدالتیں انصاف فراہم کریں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 9 جولائی کو سنایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پروفیشنل باکسنگ فائٹ، پاکستانی باکسر کے ہاتھوں بھارتی حریف کو شکست

شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو تیسرے راونڈ میں ناک کر تے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پروفیشنل باکسنگ فائٹ،  پاکستانی باکسر کے ہاتھوں بھارتی حریف کو شکست

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں بھارتی حریف کو تیسرے راونڈ میں ناک کر تے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حریف کے خلاف کامیابی کیساتھ شہیر آفریدی پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹیگری میں ایشین چیمپئن بن گئے ہیں۔

شہیر آفریدی اے بی ایف اور ڈبلیو بی سی ایشیاء کے ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں ، وہ بیک وقت 3 ایشین ٹائٹل جیتنے والے باکسرز کی فہرست میں شامل ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll