جی این این سوشل

علاقائی

لیہ : دریائے  سندھ کے کٹاؤ میں شدت، سیلاب کے خدشے کے باعث علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور 

دریائے سندھ کے کناروں پر دریائی کٹاؤ کو روکنے کے لیے دریائی حدود کے کمزور پشتوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ کناروں پرشجر کاری کے لیے مناسب منصوبہ بندی کی ضرورت ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لیہ : دریائے  سندھ کے کٹاؤ میں شدت، سیلاب کے خدشے کے باعث علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لیہ : جنوبی پنجاب کے علاقے لیہ کے نواحی علاقوں میں دریائے  سندھ کا کٹاؤ شدت اختیار کر گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق بستی راکھواں کے قریب دریائے سندھ کے بڑھتے کٹاؤ کی بدولت دریا سے ملحقہ اراضی دریا برد ہونے کا خطرہ ہے۔ 
بدقسمتی سے نشیبی بستیوں کے مکینوں کو کوئی حکومتی مدد حاصل نہیں ہے۔ دریائے سندھ کے علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ 
ہر سال جنوبی پنجاب میں مؤثر اقدام نہ ہونے کی بدولت دریائی کٹاؤ اور سیلاب سے قیمتی اراضی دریا برد ہو جاتی ہے، جس سے فصلوں کے ساتھ ساتھ مال مویشی کا بھی نقصان ہوتا ہے۔ 2010 کے خوفناک سیلاب کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کیا۔ سیلاب کے دوران نہ صرف لوگ بے گھر ہوئے بلکہ قیمتی اراضی پر کھڑی فصلوں اور مویشیوں کے ثمرات سے بھی ہاتھ دھونے پڑے۔ 
دریائے سندھ کے کناروں پر دریائی کٹاؤ کو روکنے کے لیے دریائی حدود کے کمزور پشتوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ کناروں پرشجر کاری کے لیے مناسب منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، تا کہ جنوبی پنجاب کے مکینوں کو مون سون کے دوران سیلاب کے ممکنہ خطرات سے بچایا جا سکے۔

پاکستان

مسلم لیگ (ق ) کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا اعلان

مسلم لیگ ق کے رہنما اور صوبائی وزیرصنعت وتجارت نے کہا کہ  دہشت گردی عالمی مسئلہ ہےجس سےملکرنمٹنا ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ (ق ) کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا اعلان

مسلم لیگ (ق) نے وزیراعظم شہباز شریف کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اےپی سی میں بھرپورشرکت کرے گی، ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئےعزم استحکام آپریشن ناگزیرہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عزم استحکام آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے، قیام امن کیلئےپاکستان اورافغانستان کوروابط بڑھانےکی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما اور صوبائی وزیرصنعت وتجارت نے کہا کہ  دہشت گردی عالمی مسئلہ ہےجس سےملکرنمٹنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اجتماعی کاوشوں سےجیتی جاسکتی ہے، پاکستان مسلم لیگ قیام امن کی کاوشوں کی بھرپورحمایت کرتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مسعود پزشکیان کی قیادت میں یہ تعلقات اور مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

 معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا امبانی خاندان کی شادی میں شرکت کیلئے پاکستانی برینڈ کے کپڑوں کا انتخاب 

سوشل میڈیا صارفین نے عالیہ بھٹ کے کپڑوں کی ڈیزائننگ کو سراہا۔ پرستاروں نےعالیہ بھٹ کو اس لہنگے میں سنگیت کے باقی سب شرکاء سے منفرد قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا امبانی خاندان کی شادی میں شرکت کیلئے پاکستانی برینڈ کے کپڑوں کا انتخاب 

معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک خوبصورت لہنگا پہنے اپنی تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر میں عالیہ بھٹ نے ایک گہرے رنگ کا ویلوٹی لہنگا ملبوس کیا ہوا ہے جو انہوں نے مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی کی تقریب ’’سنگیت‘‘ میں شرکت کے لیے زیب تن کیا۔

عالیہ بھٹ کا لہنگا پاکستانی معروف پاکستانی برینڈ  نے تیار کیا ہے۔ عالیہ بھٹ کے لہنگے کی تیاری کے لیے اسٹائلنگ معروف اسٹائلنگ برینڈ پریانکارکپاڈیا نے کی، جبکہ عالیہ بھٹ کی زیب تن کی ہوئی جیولری معروف جیولری برینڈ کےمین جیولری کی ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)

سوشل میڈیا صارفین نے عالیہ بھٹ کے کپڑوں کی ڈیزائننگ کو سراہا۔ پرستاروں نےعالیہ بھٹ کو اس لہنگے میں سنگیت کے باقی سب شرکاء سے منفرد قرار دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll