جی این این سوشل

تفریح

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

لیجنڈری ادکار نے 6 درجن سے زائد فلموں میں کام کیا اور ان کی متعدد فلموں کو بالی ووڈ کی لازوال فلمیں بھی مانا جاتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

برضغیر پاک و ہند کے نامور ادکارشہنشاہ جذبات یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی برسی 7 جولائی کو منائی جائے گی۔

دلیپ کمار تقسیم ہند سے قبل پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں 11 دسمبر 1922 کو پیدا ہوئے، ان کا اصل نام یوسف خان تھا اور انہوں نے 1944 میں 22 سال کی عمر میں فلم ‘جوار بھاٹا’ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

وہ اپنے کیریئر میں انداز، داغ، رام اور شام، نیا دور، مدھومتی ’دیوداس‘ اور آدمی جیسی کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ رہے تھے، دلیپ کمار کو حکومت پاکستان نے نشان امتیاز سے بھی نوازا تھا، اُنہیں اس وقت کے صدر محمد رفیق تارڑ نے ایوارڈ دیا تھا۔

دلیپ کمار نے بہت سی فلموں میں مختلف قسم کے کردار ادا کیے لیکن ’مغل اعظم‘ میں ان کی رومانوی اداکاری اور ’رام اور شام‘ میں ان کے کردار کو آج بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔

لیجنڈری ادکار نے 6 درجن سے زائد فلموں میں کام کیا اور ان کی متعدد فلموں کو بالی ووڈ کی لازوال فلمیں بھی مانا جاتا ہے، وہ ان چند شوبز شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے کام سے بالی وڈ کے سنہرے دور کی داغ بیل ڈالی۔

ان کی آخری فلم ’قلعہ‘ 1998 میں ریلیز ہوئی تھی، دلیپ کمار کو 1991 میں پدمابھوشن، 1994 میں دادا صاحب پھالکے اور 2015 میں پدماوی بھوشن ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

شہنشاہ جذبات 11 اکتوبر 1966 میں اداکارہ سائرہ بانو سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ دلیپ کمار کی برسی کے موقع پر دنیا بھر میں فنکار برادری اور شوبز انڈسٹری کے زیرِ اہتمام مختلف تقریبات میں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

پاکستان

جسٹس ستار کیخلاف مبینہ طور پر پسندیدہ سرکاری رہائشگاہ لینےپر درخواست دائر

درخواست سابق ڈی جی ہائوسنگ اسٹیٹ محمد ایوب کی طرف سے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس ستار کیخلاف مبینہ طور پر پسندیدہ سرکاری رہائشگاہ  لینےپر درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کیخلاف مبینہ طور پر وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس پر پر یشر ڈال کر اپنے پسندیدہ گھر کی الاٹمنٹ کروانے پر سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کر دی گئی۔

یہ درخواست چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ، سپریم کورٹ کے دیگر سینئر ججوں کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی بھیجی گئی ہے۔

درخواست سابق ڈی جی ہائوسنگ اسٹیٹ محمد ایوب کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ جس میں درخواست گزار نے جسٹس بابر ستار کے سرکاری گھر کی الاٹمنٹ کےحوالے سے حساس معلومات کو شامل کیا ہے اور مذکورہ جج کے خلاف کارروائی کی استدعا کی ہے۔

درخواست گزار ایوب نے الزام لگایا کہ جسٹس بابر ستار نے عدالتی اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس پر پریشر ڈالا تاکہ وہ اپنی پسندیدہ سرکاری رہائش حاصل کر سکیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ یہ میری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ میں یہ معاملہ آپ کے نوٹس میں لائوں۔

درخواست گزار نے سپریم جوڈیشل کونسل اور اعلیٰ عدلیہ کے سینئر ججز کو معاملے کی انکوائری کروانے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی استدعا کی۔

درخواست گزار نے یہ دعویٰ کیا کہ جسٹس بابر ستار کے فیصلے نے ان کیلئے کیٹیگری ون کے گھر کی الاٹمنٹ کا راستہ ہموار کیا اور اسی طرح دوسرے ججز کی سرکاری رہائش گاہوں کیلئے راستہ ہموار کیا۔

درخواست گزار کے مطابق 2700 سرکاری ملازمین عدالتی فیصلے کی وجہ سے سرکاری رہائش گاہوں سے محروم رہے حتیٰ کہ 22 ویں گریڈ کے افسران جو کیٹیگری ون کی رہائشگاہوں کے حق دار تھےبھی سرکاری رہائشگاہ حاصل نہ کر سکے۔

درخواست گزار نے کہا کہ معاملہ مس سمیرا نذیر صدیقی کی درخواست سے شروع ہوا۔ جسٹس بابر ستار نے اس درخواست کی بنیاد پر متعلقہ وزارت کے حکام پر پریشر ڈالا اور بلا واسطہ ایک پیغام دیا کہ انہیں بھی سرکاری رہائشگاہ الاٹ کی جائے۔

درخواست گزار نے سپریم جوڈیشل کونسل کو مذکورہ جج کے خلاف تحقیقات کروا کے کارروائی کرنے کی استدعا کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی حملے جاری، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے 2 ارکان جاں بحق

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں کم از کم 87 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی حملے جاری، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے 2 ارکان جاں بحق

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی تباہ کن جنگ اپنے نویں مہینے میں داخل ہو رہی ہے اور اس کے باوجود دھماکوں اور میزائلوں کی آوازیں کم نہیں ہو رہیں۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر بمباری مسلسل جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں کم از کم 87 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین نے بتایا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں نُصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر فضائی حملے میں تین مقامی صحافیوں سمیت دس افراد شہید ہوگئے۔ حماس کے میڈیا دفتر کے مطابق ایک چوتھا صحافی پٹی کے شمال میں غزہ شہر میں جاں بحق ہوا۔

غزہ کے علاقے شجاعیہ محلے میں ہفتہ کو بھی لڑائی جاری رہی۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ شجاعیہ میں حماس کے دہشت گرد عناصر کو لڑائی کے دوران ختم کر دیا گیا ہے۔ سرنگوں سمیت ہتھیاروں اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے دو ملازمین البُریج کیمپ میں مارے گئے ہیں۔ یہ جارحیت اس وقت کی گئی ہے جب حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے نئے خیالات پر اسرائیل کی طرف سے جواب کا انتظار کر رہی ہے۔

سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں اب تک 38 ہزار سے زیادہ افراد کو شہید کردیا گیا۔ زیادہ تر خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کی اموات ہوئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ، مقبوضہ کشمیر میں 5 کشمیری نوجوان شہید

سرچ آپریشن کے دوران اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2فوجی ہلاک ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ، مقبوضہ کشمیر میں 5 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ ضلع کلگام میں 2مختلف واقعات میں 5 کشمیر ی نوجوان شہید اور 2 فوجی اہلکار مارے گئے۔

کشمیر میڈیا کے مطابق ضلع کُلگام کے گاؤں موڈرگام میں بھارتی فوج، نیم فوجی دستہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور مقامی پولیس پر مشتمل چھاپا مار ٹیم نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا، جواب میں اس گھر کو تباہ کردیا گیا، گھر کے ملبے سے ایک مسلح نوجوان کی لاش ملی۔

اس کے فوری بعد کلگام کے علاقے فریسام میں بھارتی فوج کی ایک گھر پر شدید گولہ باری میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس میں 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوا۔

ترجمان بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس علاقے میں اب بھی دو عسکریت پسند کہیں چھپے ہوئے ہیں جن کی تلاش کیلئے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا۔

ضلع راجوری میں بھی بھارتی فوجی کے ایک کیمپ کے قریب فائرنگ کی اطلاعات ہیں جس میں ایک فوجی زخمی ہو گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق منجاکوٹ آرمی کیمپ پر رات بھر دہشت گردانہ حملے کی کوشش کی جاتی رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll