جی این این سوشل

دنیا

جوبائیڈن کے صدارتی الیکشن سے دستبردار "ایبسلوٹلی ناٹ"

صدر جوبائیڈن حکمران جماعت ڈیموکریٹک کے امیدوار کی حیثیت سے دستبرداری کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، ترجمان وائٹ ہاؤس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جوبائیڈن کے صدارتی الیکشن سے دستبردار "ایبسلوٹلی ناٹ"
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ابسولیوٹلی ناٹ، جوبائیڈن صدارت کی دوڑ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے جوبائیڈن کے صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صدر جوبائیڈن حکمران جماعت ڈیموکریٹک کے امیدوار کی حیثیت سے دستبرداری کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ وائٹ ہائوس کی جانب سے الیکشن مہم کے حوالے سے وضاحت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری چیریئن جن پیری کی جانب سے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر جوبائیڈن حکمران جماعت ڈیموکریٹک کے امیدوار کی حیثیت سے دستبرداری کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔  یہ رد عمل اس وقت سامنے آیا ہے جب جوبائیڈن سے متعلق افوا پھیلائی جا رہی تھی کہ جوبائیڈن ٹرمپ کے مقابلے میں کمزور اور ناکام مہم سےدستبردار ہو رہے ہیں۔

وائٹ ہائوس کی ترجمان کے مطابق  امریکی صدارتی الیکشن 2024 میں جوئیڈن الیکشن مہم کو نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ انہی قیاس آرائیوں پر امریکی صدر کی جانب سے انتخابی مہم کے تین ممبران کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے۔

واضح رہے کہ 27 جون  کو اٹلانٹا میں سابق امریکی صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے درمیان مباحثہ ہوا تھا۔ جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کو چپ کروا دیا تھا۔

دنیا

نومنتخب برطانوی وزیراعظم کی تارکین وطن کیلئے بڑی خوشخبری

کیئر اسٹارمر نے اپنے پہلے دن کی پریس کانفرنس میں روانڈا بھیجنے کے منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نومنتخب برطانوی وزیراعظم کی تارکین وطن کیلئے بڑی خوشخبری

نومنتخب وزیراعظم نے تارکین وطن کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کےمطابق نومنتخب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے پہلے دن کی پریس کانفرنس میں روانڈا بھیجنے کے منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

کیئر اسٹارمر نے انتخابی مہم کے دوران تارکین وطن سے کیا گیا وعدہ پہلے ہی دن پورا کر دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ گزشتہ حکومت کی جانب سے تارکین وطن کیلئے بنایا گیا ایک ناکام منصوبہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے صرف ایک فیصد غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں کمی ہوگی۔ اس فیصلے سے عدالتی جنگ کا خاتمہ ہوگیا اور برطانیہ کو آئندہ سال اور 2026 میں 50 ملین یورو کی بچت بھی ہوگی۔

کئیر اسٹارمر نے کہا کہ سیاسی پناہ لینے میں ناکام افراد کو بلکہ ان کے آبائی وطن واپس بھیجنا چاہیے۔

اس سے قبل سابق حکمران جماعت کے روانڈا منصوبے کے تحت برطانیہ پہنچنے والے تارکین وطن کو 5 سال کے لیے روانڈا بھیجا جاتا تھا تاکہ وہ اپنے ملک چھوڑنے کی وجوہات کی تصدیق کر سکیں۔

جون 2022 میں اس منصوبے کے تحت پناہ گزینوں کی پہلی پرواز کو عدالت نے منسوخ کر دیا تھا اور یہ منصوبہ قانونی چارہ جوئی کے باعث تعطل کا شکار ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ظلم کا نظام نہیں چلنے دیں گے ، جماعت اسلامی نے دھرنے کا اعلان کردیا

امیر حافظ نعیم الرحمنٰ نے مزید کہا کہ ملک میں اب ظلم کا نظام مزید نہیں چلے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی کی تحریک عوام کے موجودہ مسائل سے نجات کا سبب بنے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ظلم کا نظام نہیں چلنے دیں گے ، جماعت اسلامی نے دھرنے کا اعلان کردیا

 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ نے اسلام آباد میں رواں ہفتے حکومت کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ نے اعلان کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی اب میدان میں اترے گی۔ انہوں نےکہا  کہ جماعت اسلامی نے  فیصلہ کیا ہے کہ وہ 12 جولائی کو اسلام آباد میں عوامی طاقت کے ساتھ  بھرپور دھرنا دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کی آہ و بکا حکمرانوں تک نہیں پہنچ رہی۔ اس وقت ملک میں صنعتیں بحران کا شکار ہیں اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ ایسے حالات میں جماعت اسلامی خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔ 

امیر حافظ نعیم الرحمنٰ نے مزید کہا کہ ملک میں اب ظلم کا نظام مزید نہیں چلے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی کی تحریک عوام کے موجودہ مسائل سے نجات کا سبب بنے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک فوج نے کےٹو بیس کیمپ سے پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کرلیا

فلائٹ میں تاخیر کے باعث کوہ پیما ثمینہ بیگ کو کےٹو بیس کیمپ سےاسکولی کے مقام تک صبح 10 بجے بذریعہ سٹرک گھوڑے پر لایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج نے کےٹو بیس کیمپ سے پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو  کرلیا

پاک فوج نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی  کےٹو پر کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ بین الاقوامی سطح کی کے ٹو مہم کا حصہ تھیں، جہاں وہ پاکستان اور اٹلی کے کوہ پیماؤں کی مشترکہ ٹیم کا حصہ تھیں۔ 
5 جولائی 2024 کو دوران مہم پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو اپنی صحت کی شدید خرابی کے باعث مہم سے مجبورا الگ ہونا پڑا۔ 
پاک فوج نے کےٹو بیس کیمپ میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ثمینہ بیگ کو بگڑتی حالت کے سبب کے ٹو کیمپ سے ریسکیو کر لیا۔ 
پاک فوج کی فلائٹ اڑان کے لیے تیار تھی مگر خراب موسم کے باعث روانہ نہ ہو سکی۔ 
فلائٹ میں تاخیر کے باعث کوہ پیما ثمینہ بیگ کو کےٹو بیس کیمپ سےاسکولی کے مقام تک صبح 10 بجے بذریعہ سٹرک گھوڑے پر لایا گیا ۔ اونچائی کم ہونے کی بدولت ثمینہ بیگ کی حالت میں بہتری آئی۔ 
پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز کی ٹیم  بھی اسکردو سی ایم ایچ میں موجود ہے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم کوہ پیما ثمینہ بیگ کی صحت کا جائزہ لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کی اسکردو سے مزید منتقلی کا فیصلہ ان کی صحت کے پیش نظر کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll