جی این این سوشل

پاکستان

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیا ر رہنے کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : پنجاب کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے صوبہ کے زیادہ تر اضلاع میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں بارشیں اتوار تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا پنجاب کے دریائوں میں اس وقت پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، تاہم انہوں نے دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پردرمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا انتباہ جاری کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیا ر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تجارت

چین اور تاجکستان کا مشترکہ کمیونٹی کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ ،چینی صدر

صدر رحمان کو چین تاجکستان تعلقات کی ترقی میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں عوامی جمہوریہ چین کے میڈل آف فرینڈشپ سے نوازا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین اور تاجکستان کا مشترکہ کمیونٹی کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ ،چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے دوشنبے صدارتی محل میں مذاکرات کے بعد صحافیوں سے مشترکہ طور پر ملاقات کی۔ چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ پانچ سال بعد تاجکستان کے اپنے دورے کے دوران میں نے ایک بار پھر چینی اور تاجک عوام کے درمیان پائیدار بھائی چارے کو محسوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے صدر رحمان کے ساتھ ایک مفید اور نتیجہ خیز ملاقات کی ہے۔ ہم نے نئے دور میں چین اور تاجکستان کے درمیان ایک جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور متفقہ طور پر ایک ہم نصیب چین۔تاجکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا جس میں نسلوں کے لئے دوستی، یکجہتی اور اعلیٰ نقطہ آغاز سے باہمی فائدہ شامل ہے۔ ہم نے معیشت اور تجارت، رابطے، معدنیات، سلامتی اور عوام کے درمیان تعاون کے شعبوں میں تعاون پر 20 سے زائد بین الحکومتی اور بین محکمانہ دستاویزات کا تبادلہ کیا ہے۔ چین اور تاجکستان کے تعلقات نے ایک نئی سمت اختیار کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے امکانات کھولے ہیں۔

میں نے صدر رحمان کو چین تاجکستان تعلقات کی ترقی میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں عوامی جمہوریہ چین کے میڈل آف فرینڈشپ سے نوازا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے ملک سے باہر میڈلز دینے کی تقریب منعقد کی ہے جو صدر رحمان اور تاجکستان کے تمام عوام کے لیے چینی عوام کی گہری دوستی کی مکمل عکاسی کرتی ہے۔شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریق ہمیشہ کی طرح دوستانہ اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوطی سے فروغ دیں گے، اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن ہونے میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کریں گے اور اپنی اپنی قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اووربلنگ کرنے والے افسران اور عملے کیخلاف کارروائی کا حکم

200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کیساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے، وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اووربلنگ کرنے والے افسران اور عملے کیخلاف کارروائی کا حکم

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹڈ صارفین کو اووربلنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اووربلنگ کرنے والے افسران اور عملے کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

وزیر داخلہ نے اس حوالے سے ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کیساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل کرنا مجرمانہ فعل ہے، اس کی قطعا ًاجازت نہیں دینگے ،ایف آئی اے تمام صورتحال کا جائزہ لے اور ذمہ داروں کیخلاف بلا امتیاز ایکشن لے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں ،اوور بلنگ سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

رش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی ہے، لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 22 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروںمیں ہونے والے ہلکی اور تیز بارش سے موسم قدر خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 22 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتی ہے۔

آج لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، اور رات کے وقت ہلکی اور تیز بارش کے امکانات بھی ہیں۔ مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم کل لاہور سے نکل جائے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں سے پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll