جی این این سوشل

کھیل

قومی کرکٹ کی بہتری کیلئے  سابق اسٹار کرکٹرز کو ٹیم کا مینٹور بنانے کا فیصلہ

پی سی بی نے سابق کھلاڑیوں میں شعیب اختر، شعیب ملک، وقار یونس اور معین خان سے رابطہ کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی کرکٹ کی بہتری کیلئے  سابق اسٹار کرکٹرز کو ٹیم کا مینٹور بنانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ کی بہتری سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سابق اسٹار کرکٹرز کو ٹیم کا مینٹور بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے سابق کھلاڑیوں میں شعیب اختر، شعیب ملک، وقار یونس اور معین خان سے رابطہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے ثقلین مشتاق، یونس خان، کامران اکمل سمیت دیگر کھلاڑیوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پی سی بی کی سابق کرکٹرز سے کھیل کی بہتری کیلئے مشاورت جاری ہے، پی سی بی پانچ سابق کھلاڑیوں کو مینٹور بناسکتا ہے۔

مینٹور کا فیصلہ چئیرمین پی سی بی بورڈ آف گورنرز سے مشاورت کے بعد کرینگے۔

پاکستان

کراچی ،مبینہ پولیس مقابلے کی زد میں آکر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ، اہلخانہ سراپا احتجاج

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہے جسے متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی ،مبینہ پولیس مقابلے کی زد میں آکر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ، اہلخانہ سراپا احتجاج

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کی زد میں آ کر گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی جانب سے اہلخانہ کا گزشتہ 15 گھٹنے سے نیشنل ہائی وے پر احتجاج جاری ہے۔

نیشنل ہائی وے پر احتجاج کے باعث سڑک 16 گھنٹے سے بند ہے، احتجاجی مظاہرین تاحال سڑک پر موجود ہیں، احتجاج اسٹیل ٹاون میں مبینہ مقابلے میں خاتون کے جاں بحق ہونے پر کیا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہے جسے  متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹھٹہ سے آنے والے ٹریفک کوپورٹ قاسم اور  پھر مہران ہائی وے کی طرف موڑ دیا گیا ہے جبکہ شہر سے ٹھٹہ جانے والے ٹریفک کو پورٹ قاسم سے مہران ہائی وے کی جانب موڑا جا رہا ہے، کاٹھور سے آنے والی ٹریفک کو سومار گوٹھ سے میمن گوٹھ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

ادھر پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مظاہرین سے مذاکرات کر رہے ہیں تاہم مظاہرین پولیس پر مقدمہ درج کرانے کے لیے بضد ہیں۔

دوسری جانب احتجاج کرنے والے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ روز دن دو بجے سے سڑک پر موجود ہیں، کئی گھنٹوں سے سڑک بند ہے لیکن کوئی حکومتی نمائندہ ملاقات کرنے نہیں آیا، ایس ایس پی ملیر اور ڈی سی ملیر صبح 5 بجے آئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی ملیر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کو تیار نہیں، جاں بحق خاتو کے بھائی نے مزید کہا کہ پولیس کی فائرنگ سے میری بہن جاں بحق ہوئی اور ایک بچی اور ایک لڑکا زخمی ہوگئے، پولیس اسٹریٹ فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان نے اپنے روایتی حریت کو بڑے مارجن سے ہرا دیا

پاکستانی باؤلرز وہاب ریاض، شعیب ملک اور سہیل تنویرنے 3، 3، اور سہیل خان 1 وکٹ حاصل کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان نے اپنے روایتی حریت کو بڑے مارجن سے ہرا دیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء کے بڑے میچ میں پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو 68 رنز کے مارجن سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کی میزبانی میں ہونے والے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ہربجن سنگھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ، بھارت نے پاکستان کو 244 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستانی بیٹرز نے بھارتی کپتان کی دعوت کا فائدہ اٹھایا اور پہلے دونوں میچوں میں ناکام رہنے والے کامران اکمل اور شرجیل خان نے بھارتی باؤلرز کے خلاف شاندار کھیل کیا۔ دونوں اوپنرز نے10 اوور اور 4 گیندوں میں 145 رنز بنا ئے۔

پہلی وکٹ شرجیل خان نے 30 بالز پر 72 رنز بنائے، جبکہ دوسرے نمبر صہیب مقصود نے بھارتی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور انہوں نے 189 رنز پر کامران اکمل کو کلین بولڈ کر دیا۔ کامران اکمل نے 40 بالز پر 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اوپنر کامران اکمل کے بعد شعیب ملک نے صہیب مقصود کی اونچی مدد کی اور ٹیم کا مجموعی سکور 230 تک پہنچایا، لیکن پھر صہیب کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے اور شاہد آفریدی کوئی سکور بنائے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

شعیب ملک 25 اور عامر یامین 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے، جبکہ بھارت کی جانب سے عرفان پٹھان نے ایک اوور میں 25 رنز دیے۔

آر پی سنگھ، انوریت سنگھ، دھول کلکرنی، اور پون نیگی نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 175 رنز کے سکور بنا سکی، جبکہ پاکستانی باؤلرز وہاب ریاض، شعیب ملک اور سہیل تنویرنے 3، 3، اور  سہیل خان 1 وکٹ حاصل کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

رش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی ہے، لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 22 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروںمیں ہونے والے ہلکی اور تیز بارش سے موسم قدر خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 22 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتی ہے۔

آج لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، اور رات کے وقت ہلکی اور تیز بارش کے امکانات بھی ہیں۔ مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم کل لاہور سے نکل جائے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں سے پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll