پاکستان
الیکشن ایکٹ بل میں ترمیم عدلیہ کے امور میں مداخلت ہے، بیرسٹر علی ظفر
اپنی مرضی کے فیصلے اور غیر منتخب لوگوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، سینیٹر پی ٹی آئی
![الیکشن ایکٹ بل میں ترمیم عدلیہ کے امور میں مداخلت ہے، بیرسٹر علی ظفر](/media/110654/conversions/1272194_033248_updates-1280x720.jpg)
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن ایکٹ بل میں ترمیم عدلیہ کے امور میں مداخلت ہے، اپنی مرضی کے فیصلے اور غیر منتخب لوگوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں
بیرسٹر علی ظفر نے سینیٹ اجلاس میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے تحت ججز سے کیسز واپس لینا چاہتے ہیں، ایگزیکٹو اور عدلیہ کو آئین نے الگ الگ بنایا ہے، ٹریبونل بنانے کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیا جارہا ہے، اپنی مرضی کے فیصلے اور غیر منتخب لوگوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے ایوان میں الجہاد کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلڈوزنگ سے ایوان کی وقعت ختم ہو رہی ہے، نوے روز میں الیکشن کرانے سے حکومت نے روکا، عدالتی حکم پر بھی الیکشنز 90 روز میں نہیں کرائے گئے، الیکشن کمیشن کا بھی انتخابات 90 روز میں نہ کرانے میں کردار ہے۔
علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے عدلیہ کی مدد کرنا چاہتے ہیں، عدلیہ نے کہاں آپ سے مدد مانگی؟ الیکشن کمیشن کی مدد کے لئے سینیٹ کو استعمال نہ کریں، یہ رویہ اور قانون سازی ناقابل قبول ہے۔
پاکستان
جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر جموں پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
![جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان](/media/110890/conversions/rain-1280x720.jpg)
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران پنجاب خیبرپختونخوا کشمیر گلگت بلتستان مشرقی اور جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد اور گلگت 25ڈگری سینٹی گریڈ لاہور 27 ، کراچی 32 ، پشاور 26 ، کوئٹہ اور مظفرآباد 24 ، اور مری 17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر جموں پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت۔ سرینگر پلوامہ اور بارہ مولہ میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ جموں ستائیس LEHگیارہ اننت ناگ انیس اورشوپیاں میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
دنیا
بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ، مقبوضہ کشمیر میں 5 کشمیری نوجوان شہید
سرچ آپریشن کے دوران اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2فوجی ہلاک ہوگئے
![بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ، مقبوضہ کشمیر میں 5 کشمیری نوجوان شہید](/media/110850/conversions/Kashmir-1_updates-1280x720.jpg)
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ ضلع کلگام میں 2مختلف واقعات میں 5 کشمیر ی نوجوان شہید اور 2 فوجی اہلکار مارے گئے۔
کشمیر میڈیا کے مطابق ضلع کُلگام کے گاؤں موڈرگام میں بھارتی فوج، نیم فوجی دستہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور مقامی پولیس پر مشتمل چھاپا مار ٹیم نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا، جواب میں اس گھر کو تباہ کردیا گیا، گھر کے ملبے سے ایک مسلح نوجوان کی لاش ملی۔
اس کے فوری بعد کلگام کے علاقے فریسام میں بھارتی فوج کی ایک گھر پر شدید گولہ باری میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس میں 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوا۔
ترجمان بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس علاقے میں اب بھی دو عسکریت پسند کہیں چھپے ہوئے ہیں جن کی تلاش کیلئے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا۔
ضلع راجوری میں بھی بھارتی فوجی کے ایک کیمپ کے قریب فائرنگ کی اطلاعات ہیں جس میں ایک فوجی زخمی ہو گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق منجاکوٹ آرمی کیمپ پر رات بھر دہشت گردانہ حملے کی کوشش کی جاتی رہی۔
پاکستان
جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب
ایگزیکٹو کمیٹی نے 9 جولائی کو اس حوالے سے ہنگامی اجلاس کی طلب کر لیا ہے
![جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب](/media/110877/conversions/JucticeTariq-1280x720.jpg)
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والی بدنامی پر مبنی مہم کے خلاف ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے 9 جولائی کو اس حوالے سے ہنگامی اجلاس کی طلب کر لیا ہے۔
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک قابل اور محنتی جج ہیں، اور ان کے بطور وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کا شاندار پیشہ ورانہ کیریئر ہے۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری کے مقام کو مکمل یقین رکھتی ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
بانی پی ٹی آئی کا آل پاکستان کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پیپلزپارٹی آل پارٹی کانفرنس میں شریک ہوگی، بلاول بھٹو
-
علاقائی 2 دن پہلے
خیبرپختونخواہ حکومت نے یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ہیٹرک
-
جرم 23 گھنٹے پہلے
راولا کوٹ جیل سے فرار ہونے والے 4 قیدی گرفتار
-
تجارت 2 دن پہلے
پٹرول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی عائد