بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز میں سے کچھ نہیں نکلا، علی امین گنڈا پور
حکومت نہ تو آئین کو مان رہی ہے اور نہ ہی عدلیہ کے فیصلوں پر عمل کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ کے پی


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز میں سے کچھ نہیں نکلا، حکومت نہ تو آئین کو مان رہی ہے اور نہ ہی عدلیہ کے فیصلوں پر عمل کر رہی ہے، عدالتوی احکامات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فیئر ٹرایل ہوا تو سب سامنے آئے گا، موجودہ حکومت بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے۔ ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں، قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، پوری قوم کو پتا ہے عدلیہ پر دباؤ ہے، عدلیہ کو کہا ہے آپ پردباؤ ہے تو بتائیں قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی جب کہ چیف جسٹس پاکستان ہمارے خلاف کیسز میں بینچز سے علیحدہ ہوں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں بات عزم استحکام کی ہوئی آپریشن کی نہیں، ہمیں ادارے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں شخصیات کے ساتھ اختلاف ہے، ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے اور سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے ڈر کر پشتونوں کی ناک کاٹ دی،اس نے پارٹی چھوڑی، احسان فراموشی کی اور لوٹا بنا، جھوٹی گواہی نہ دیں، گواہی دی تو نہ وہ پراٹھے کھاسکیں گے نہ سگریٹ پی سکیں گے، جعلی اور بے بنیاد مقدمات میں بانی پی ٹی آئی جیل میں قید ہیں۔آئین کو بار بار توڑا جا رہا ہے جب تک آئین توڑنے والوں کو سزا نہیں ملے کی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
علی امین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں کچھ نہیں نکلا، عمران خان کہتے رہے ہیں کہ میں مذاکرات کے لیے تیار ہوں، جعلی کیسز واپس لیں پھر مذاکرات ہوں گے، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ عمران خان کا ہے اور اے پی سی میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاق جو کام کر رہا ہے وہ آئین اور عدلیہ کے خلاف ہے، ہمارا جلسہ ہوگا، انتظامیہ کو چاہیے اپنے حکم پرعملدرآمد کرائے، آئین کے تحت ہمیں جلسے، جلوسوں اور احتجاج کا حق ہے، حکومت بیساکھیوں پر ہے اور مینڈیٹ ان کے پاس نہیں، عدلیہ میں فئیر ٹرائل ہوا تو سب سامنے آئے گا۔
علی امین کا کہنا تھا کہ مریم نوازکا بطورخاتون ہم نے لحاظ کیا ہے، خاتون وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنا ہوا تو وہ بھی ہوگا۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 10 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 5 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 4 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل
