پاکستانی باؤلرز وہاب ریاض، شعیب ملک اور سہیل تنویرنے 3، 3، اور سہیل خان 1 وکٹ حاصل کی


ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء کے بڑے میچ میں پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو 68 رنز کے مارجن سے شکست دے دی۔
انگلینڈ کی میزبانی میں ہونے والے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ہربجن سنگھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ، بھارت نے پاکستان کو 244 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستانی بیٹرز نے بھارتی کپتان کی دعوت کا فائدہ اٹھایا اور پہلے دونوں میچوں میں ناکام رہنے والے کامران اکمل اور شرجیل خان نے بھارتی باؤلرز کے خلاف شاندار کھیل کیا۔ دونوں اوپنرز نے10 اوور اور 4 گیندوں میں 145 رنز بنا ئے۔
پہلی وکٹ شرجیل خان نے 30 بالز پر 72 رنز بنائے، جبکہ دوسرے نمبر صہیب مقصود نے بھارتی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور انہوں نے 189 رنز پر کامران اکمل کو کلین بولڈ کر دیا۔ کامران اکمل نے 40 بالز پر 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اوپنر کامران اکمل کے بعد شعیب ملک نے صہیب مقصود کی اونچی مدد کی اور ٹیم کا مجموعی سکور 230 تک پہنچایا، لیکن پھر صہیب کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے اور شاہد آفریدی کوئی سکور بنائے بغیر ہی واپس چلے گئے۔
شعیب ملک 25 اور عامر یامین 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے، جبکہ بھارت کی جانب سے عرفان پٹھان نے ایک اوور میں 25 رنز دیے۔
آر پی سنگھ، انوریت سنگھ، دھول کلکرنی، اور پون نیگی نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 175 رنز کے سکور بنا سکی، جبکہ پاکستانی باؤلرز وہاب ریاض، شعیب ملک اور سہیل تنویرنے 3، 3، اور سہیل خان 1 وکٹ حاصل کی۔

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- ایک دن قبل

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 2 گھنٹے قبل

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- ایک دن قبل

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 23 منٹ قبل

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 2 دن قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- ایک دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 4 گھنٹے قبل

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 2 دن قبل






