جی این این سوشل

پاکستان

وزارت توانائی حکام بجلی کے بلوں میں اضافے کی ذمہ دار قرار

وزارت توانائی نے ڈسکوز میں پروریٹا سسٹم متعارف کروایا، جس کا اطلاق نوٹیفیکشن کے ذریعے کیا گیا، رپورٹ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزارت توانائی حکام بجلی کے بلوں میں اضافے کی ذمہ دار قرار
وزارت توانائی حکام بجلی کے بلوں میں اضافے کی ذمہ دار قرار

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) سمیت دیگر اداروں نے بجلی کے زائد بلوں کی تحقیقات مکمل کر کے تفصیلات حکومت کو ارسال کر دیں۔

ذرائع کے مطابق ارسال کی گئی رپورٹس میں وزارت توانائی کو حالیہ بجلی کے بلوں میں اضافے کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ وزارت توانائی نے ڈسکوز میں پروریٹا سسٹم متعارف کروایا، جس کا اطلاق نوٹیفیکشن کے ذریعے کیا گیا۔ پروریٹا سسٹم کی بدولت بجلی کے بلوں میں اضافی یونٹس شامل کیے گئے۔

بجلی کے بلوں میں شامل کیے گئے اضافی یونٹس کی بدولت پروٹیکٹڈ صارفین نان پروٹیکٹڈ صارفین کی صف میں آ گئے،جس کے نتیجے میں صارفین کے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

یاد رہے کہ بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافے کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی اداروں کو ذمہ داران کا تعین کرنے کا کام سونپا تھا۔ حکومت کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ بجلی کے بلوں میں وصول کی گئی اضافی رقم صارفین کو واپس کی جائے گی۔ 

دنیا

بنگلہ دیش میں احتجاج کے دوران 5 طلباء جاں بحق، درجنوں زخمی

سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم ختم کرنے کے خلاف طلباء کا احتجاج جاری ہے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش میں احتجاج کے دوران 5 طلباء جاں بحق، درجنوں زخمی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے احتجاج میں 5 طلبہ جاں بحق ہو گئے جبکہ 100 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹہ مخالف مظاہرین اور وزیراعظم بنگلہ دیش کے حامی طلباء کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں 5 طلباء جاں بحق جبکہ درجنوں طلباء زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم ختم کرنے کیخلاف ہزاروں طلبا کا احتجاج تاحال جاری ہے، طلباء نے ملک کی بڑی شاہراہیں بھی بلاک کر دیں اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کا 56 فیصد حصہ کوٹے میں چلا جاتا ہے جس میں سے 30 فیصد سرکاری نوکریاں 1971کی جنگ میں لڑنے والوں کے بچوں،10 فیصد خواتین اور 10فیصد مخصوص اضلاع کے رہائشیوں کے لیے مختص ہیں۔

طلباء کا مطالبہ ہے کہ سرکاری نوکریاں میرٹ پر دی جائیں اور صرف 6 فیصد کوٹہ جو اقلیتوں اور معذور افراد کے لئے مختص ہے اسے برقرار رکھا جائے۔بنگلا دیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم 2018 میں ختم کردیا گیا تھا جس کے بعد ملک میں اسی طرح کے مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔

دوسری جانب وزیر اعظم حسینہ واجد نے یہ کہتے ہوئے طلبہ کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا ہے کہ معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے، انہوں نے کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو رضاکار قرار دیا۔خیال رہے کہ بنگلا دیش میں رضاکار کی اصطلاح 1971 کی جنگ میں پاکستانی فوج کا ساتھ دینے والوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس ، نیب کی ٹیم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ

نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ  ریفرنس ، نیب کی ٹیم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے  تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں راولپنڈی نیب کی ٹیم عمران اور بشریٰ بی بی سے چار گھنٹے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی، نیب ٹیم نے چار گھنٹے سے زائد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے تفتیش کی، نیب کی تفتیشی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق بلغاری سیٹ کی کم قیمت لگوانے کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے گئے، ملزمان سے اختیارات کے ناجائز استعمال، غیر قانونی طور پر سرکاری اثاثوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام کے بارے بھی سوالات کیے گئے، ملزمان سے توشہ خانہ پروسیجر 2018 کی خلاف ورزی پر بھی سوالات کیے گئے۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم نے 13 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ میں گرفتاری ظاہر کی تھی، عدالت نے 14 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا،عدالت نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے جیل میں تفتیش کی ہدایت کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

مختلف شہروں میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے، سکیورٹی کے سخت انتظامات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کے لیے خاص مذہبی احترام اور عقیدت کے ساتھ منایا کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر مختلف شہروں میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے، جن میں حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس چوک شہداء علمدار روڈ سے برآمد ہوگا اور روایتی راستوں پر گزرتے ہوئے اختتام پذیر ہوگا۔ اس جلوس میں 32 ماتمی دستے شامل ہوں گے اور اس کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

چنیوٹ میں نو سنہری تعزیوں پر مشتمل سیج جلوس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جو رات ایک بجے سے شروع ہو جاتے ہیں اور مغرب سے پہلے چوک ترکھاناں میں پہنچ جاتے ہیں۔

دوسری طرف حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں موبائل فون سروس مکمل بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کی جائے گی۔

کوئٹہ میں آج صبح چھ بجے سے رات بارہ بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔ گزشتہ روز بھی کچھ شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو جزوی طور پر معطل کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll