عالمی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ میں سنگین جنگی خلاف ورزیوں پر وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو گرفتاری کے خوف سے بغیر یورپ رکے سیدھا امریکہ پہنچیں گے جہاں 24 جولائی کو امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات اور کانگریس سے خطاب کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ سفر ان کسی یورپی ملک میں اترے بغیر براہ راست ہو گا، کیونکہ اگر وہ کسی یورپی ملک میں اترے یا یورپی فضا استعمال کی تو انہیں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے نے انکشاف کیا کہ نیتن یاہو گرفتاری کے خوف سے رواں ماہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران یورپ میں رکنے سے گریز کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے اس بات کا جائزہ لیا ہے کہ آیا سرکاری طیارہ قانونی طور پر واشنگٹن جاتے ہوئے کسی یورپی اسٹیشن پر لینڈ کرنے کے قابل ہے یا نہیں۔
رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے رکے بغیر براہ راست واشنگٹن جانے کو ترجیح دی ہے۔ نیتن یاہو کے طیارے میں زیادہ سے زیادہ 60 مسافر سوارہوں گے تاکہ طیارہ تل ابیب سے واشنگٹن کے لیے براہ راست پرواز کرسکے۔
یاد رہے کہ عالمی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ میں سنگین جنگی خلاف ورزیوں پر وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 8 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 18 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 8 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 10 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 10 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago





