جی این این سوشل

دنیا

فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا الرٹ جاری

زلزلے کی زمین میں گہرائی 630کلومیٹر تھی، زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا الرٹ جاری
فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا الرٹ جاری

جنوبی فلپائن میں 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے بعد سونامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادار ےکے مطابق جمعرات کی صبح آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.7ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ فلپائن کے علاقے منداناؤ میں آیا۔ زلزلے کی زمین میں گہرائی 630کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے سے کے باعث لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں زلزلے کے آفٹرشاکس آ سکتے ہیں اس لیے لوگ احتیاط سے کام لیں۔ فلپائن پیسفک کے رنگ آف فائر میں واقع ہے اور یہاں زلزلے آتے رہتے ہیں۔

دنیا

یو اے ای کی شہزادی شیخہ مہرہ کا سوشل میڈیا پر اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان

شہزادی مہرہ نے انسٹاگرام سے اپنے شوہر کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں ہٹا دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یو اے ای کی  شہزادی شیخہ مہرہ کا سوشل میڈیا پر اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے سوشل میڈیا پر طلاق کا اعلان کر دیا۔

شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پرلکھا ہے کہ پیارے شوہر، جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں، میں یہاں طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھنا۔ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی اس پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ آپ کی سابقہ اہلیہ۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shaikha Mahra Mohammed Rashed Al Maktoum (@hhshmahra)

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اگر ایک نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں ہٹا دی ہیں۔

دوسری جانب شہزادی شیخہ مہرہ کی اچانک طلاق سے متعلق پوسٹ دیکھ کر اُن کے مداح و انٹرنیٹ صارفین شش و پنج میں مبتلا ہو گئے ہیں۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے شہزادی شیخہ مہرہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہو۔

یاد رہے کہ رواں سال 2 مئی کو شیخہ مہرہ المکتوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ سال 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا حتمی فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہو گا، اسحاق ڈار

پابندی کا فیصلہ قانون اور آئین کے مطابق لیا جائے گا، نائب وزیر اعظم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا  حتمی فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہو گا، اسحاق ڈار

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، پہلے معاملے کو لیڈرشپ دیکھے گی اس کے بعد ہمارے جو اتحادی ہیں ان سے مشورہ ہوگا لیکن پابندی کا فیصلہ قانون اور آئین کے مطابق لیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق دار نے کہا کہ ہماری حکومت مہنگائی کی ذمہ دار نہیں ہے، نواز شریف کے دورِ حکومت میں مہنگائی پر قابو پالیا گیا تھا۔ 2018 کا الیکشن چوری کرکے لاڈلے کی حکومت لائی گئی، ہم نے ریاست کو بچانے کیلئے سیاست کو قربان کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان نےایک معاشی قوت بننا ہے، وہ دن دور نہیں جب مہنگائی ختم ہوگی، پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو کر ابھرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈڈ جماعت ہے، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہوگا۔ ہم آئین و قانون کے تحت ملکی معاملات کو چلائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی طرح آئین وقانون سے کھلواڑ نہیں کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور: گیس سلنڈر دھماکے سے 13 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

دھماکے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤ ن میں پیش آیا ، زخمیوں کی چند افراد کی حالت تشویشناک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: گیس سلنڈر دھماکے سے 13 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

لاہور میں گیس سلنڈر دھماکے سے 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں گیس سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گیس کی دکان میں سلنڈر ری فلنگ کے دوران اچانک زور دار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب ہی موجود 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پرجناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll