ہر کھلاڑی کا ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا اور ہر 3 ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی قراردے دیا گیا


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیٸرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کے لیے بڑے فیصلے کرتے ہوئے ہر کھلاڑی کا ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا اور ہر 3 ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ نہیں ہوگی۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس ہوا، جس میں کرکٹ کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا، جس میں کوچز گیری کرسٹن، جیسن گلیسپی، اظہر محمود، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی اور وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے طریقہ کار کو سلیکشن کمیٹی حتمی شکل دے گی۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے کرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کیلئے بڑے فیصلے
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 15, 2024
گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل
ہر کھلاڑی کا ہر 3 ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی ہو گا
کھلاڑی کو لازما ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی
ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے طریقہ کار کو… pic.twitter.com/M0jaRMFUxK
پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم فی الحال کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ایک سال کے لئے ہو گی، سینٹرل کنٹریکٹ کی مختلف کیٹگریز میں کھلاڑیوں کی شمولیت وضع کردہ طریقہ کارکے تحت ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی لیگز کھیلنے کے لیے این او سیز کے اجراء کا ٹیکنیکل طریقہ کار وضح کرے گی، طریقہ کار پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو این او سیز کا اجراء کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ہر کھلاڑی کا 3 ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی ہوگا، ہر کھلاڑی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازمی ہوگی، کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور فنٹس پر ہر برس جائزہ لیا جائے گا، جب کہ فٹنس اور پرفارمنس کے معیار پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا اور معیار پر پورا نہ اترنے والے کھلاڑیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہو گی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہو گی۔ ٹیم کے اندر اتحاد واتفاق نظر آنا چاہیے،گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، گروپنگ پر مینجمنٹ کو سخت ایکشن لینا چاہیے، ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ نہیں ہو گی۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کسی بھی کھلاڑی کے بارے میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔ہائی پرفارمنس سینٹرز کی اپ گریڈیشن اور کوچز کی ٹریننگ کا معیار بڑھانے کا پلان طلب کرلیا۔ اسلام آباد اور پشاور میں بھی ہائی پرفارمنس سنٹرز بنائے جائیں گے، گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی اس ضمن میں حتمی رپورٹ پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ناقص کارکردگی پر ٹیم منتخب کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے نکال دیا تھا۔
کرکٹ بورڈ کی جانب سے مختصر اعلامیہ میں کہا گیا ’پی سی بی کو وہاب ریاض اور عبدالرزاق کی مزید خدمات درکار نہیں ہیں، عبدالرزاق قومی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے جب کہ وہاب ریاض مینز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے‘۔

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل