Advertisement
پاکستان

ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے جلوس مقررہ راستوں کی جانب گامزن

لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں جلوسوں، مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 16th 2024, 9:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے جلوس مقررہ راستوں کی جانب  گامزن

ملک بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں 9 ویں محرم الحرام کے جلوس مقررہ راستوں کی جانب گامزن ہیں۔

لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں جلوسوں، مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے، عزاداروں کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی بھی کی جا رہی ہے، جلوس کے راستوں پر عزاداروں کے لئے سبیلوں اور لنگر حسینی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل ہے۔

لاہور میں 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگیا جو کہ روایتی راستوں اسلام پورہ بازار، سیکرٹریٹ اور پرانی انارکلی سے ہوتا ہوا خیمہ سادات پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، علاقے میں واک تھرو گیٹس لگا دیئے گئے جبکہ خار دار تاریں، کنٹینر اور بیریئر لگا کر جلوس کی آمد گاہ اور راستے کو سیل کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں 9 ویں محرم کا جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس سے برآمد ہوگا، جلوس مقررہ راستوں سے گزر کر امام بارگاہ پہنچ کر ہی اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس میں شامل ہونے کیلئے واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں، مختلف مقامات پر جلوس کی گزرگاہ کے اطراف کے راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں نومحرم الحرام کا جلوس لیاقت آباد مارٹن کوارٹر سے برآمد ہوا جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھادر حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ٹریفک پولیس کراچی کے مطابق ایم اے جناح روڈ کو دن میں ٹریفک کیلئے بند کر دیا جائے گا، شہری کوریڈور تھری، سولجر بازار، کشمیر روڈ، پیپلز چورنگی اور شارع قائدین کے متبادل راستے استعمال کر سکیں گے، جلوس کی گزرگاہ اور اطراف کے راستوں میں موبائل فونز سگنل بھی بند رکھے جائیں گے، جلوس کی سکیورٹی پر 7 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

پشاور میں آج مجموعی طور پر 18 ماتمی جلوس برآمد ہوئے،  شبیہ ذوالجناح کے 2 مرکزی جلوس نکالے گئے ہیں۔پشاور میں  پہلا جلوس صدر امام بارگاہ حسینیہ ہال جبکہ دوسرا جلوس امام بارگاہ قمربنی ہاشم علی کالونی سٹی سے برآمد ہوا، عزادار زنجیر زنی اور سینہ کوبی کر رہے ہیں، امام بارہ حسینیہ ہال کے عزادارنماز ظہر فوارہ چوک میں ادا کرینگے، جلوس مقررہ راستوں سے ہو کر اپنی امام بارگاہوں پراختتام پذیرہوں گے۔

جلوس کیلئے شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، مجموعی طور پر 14 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں، صدر اور اندرون شہر مکمل طور پر سیل رہے گا جبکہ موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل ہے۔

کوئٹہ میں 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ناصرالعزا سے شروع ہوگیا جو کہ واپس آ کر وہیں اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے دوران امام بارگاہ جانیوالے راستوں کو سیل کر دیا جائے گا، پولیس، ایف سی اور دیگر فورسز کے 5 ہزار اہلکار 9 اور 10 محرم کی سکیورٹی کے معمور ہوں گے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں موبائل فون سروس معطل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکراچی میں 8 محرم کا مرکزی جلوس اپنی منزل حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جلوس کے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات، گلیاں اور راستے سیل کئے گئے، ایم اے جناح روڈ، کوریڈور تھری اور صدر کے مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھ کر راستے بند رکھے گئے، شہر میں آج اور کل بھی گرین لائن اور اورنج لائن بس سروس معطل رہے گی۔

لاہور میں بھی 8 ویں محرم کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بلاک سیداں میں اختتام پذیر ہوا، جلوس کی گزر گاہوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے۔

Advertisement
سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار

  • 2 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

  • 5 گھنٹے قبل
مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور

  • 4 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان

  • 6 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی  تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

  • 34 منٹ قبل
انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ

  • 2 گھنٹے قبل
چینی کی قیمت قابو سے باہر،  قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی

  • 29 منٹ قبل
لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے

  • 25 منٹ قبل
ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری

  • 3 گھنٹے قبل
دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement