کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں طوفانی بارشوں نے 83 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، سیلابی صورتحال
مسلسل بارش کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب بن گئیں اور پانی کا ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا


ٹورنٹو:کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اتوار کو طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی اور 83 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
رپورٹس کے مطابق، ٹورنٹو میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی، جس سے 1941 میں ہونے والی 83 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ مسلسل بارش کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب بن گئیں اور پانی کا ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔
سیلاب کی وجہ سے ٹورنٹو کا ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا۔ ڈان ویلی پارک وے اور اونٹاریو ہائی وے 410 کو سیلابی پانی کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے جبکہ کئی دیگر سڑکیں بھی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ بجلی کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
کینیڈا کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتنی شدید بارش کی توقع نہیں تھی۔ محکمہ نے مزید بارشوں کا انتباہ جاری کیا ہے اور شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات دی ہیں۔
سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ابھی تک اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے تاہم خدشہ ہے کہ املاک اور انفراسٹرکچر کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
ادارہ برائے ہنگامی حالات کے مطابق، امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور انہیں کھانا پانی اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔
شہر کے باسیوں نے حکومت سے امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کینیڈا پر موسمیاتی نظام کا دباؤ برقرار ہے اور اگلے چند دنوں تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب حکومت نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد آغوش پروگرام شروع کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ہم کہاں انصاف لینے جائیں جب مجبوری میں جج صاحب بھی انصاف نہیں دے سکتے، علیمہ خان
- 3 گھنٹے قبل

سانحہ جعفر ایکسپریس:ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پرآگئیں
- 6 منٹ قبل

سانحہ جعفر ایکسپریس :ریلوٹ ٹریک کی مرمت مکمل، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہوگی
- 13 منٹ قبل

وزیراعظم شہبازشریف رواں ماہ سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے
- 3 گھنٹے قبل

ہارورڈ یونیورسٹی : 2 لاکھ ڈالر سے کم آمدن والے خاندانوں کے طلبہ کیلئے فیس معاف کرنیکا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

راجن پور میں 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی، بیٹوں اور پوتوں کا رقص
- ایک گھنٹہ قبل

محکمہ انسداد دہشتگردی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
- 18 منٹ قبل

پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کو ہرصورت شکست دیں گے، شہبازشریف
- ایک گھنٹہ قبل

مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

یو اے ای میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
تحریک انصاف کوقومی سلامتی کے اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمان
- 25 منٹ قبل