جی این این سوشل

دنیا

اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 90 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے 10 روز میں اقوام متحدہ کے 8 پناہ گزین سکولوں کو نشانہ بنایا، فلسطینی وزارت صحت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 90 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 90 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت نہ رک سکی، 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی بمباری میں مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے 10 روز میں اقوام متحدہ کے 8 پناہ گزین سکولوں کو نشانہ بنایا۔

سول ڈیفنس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر تازہ اسرائیلی حملے میں کم از کم 14فلسطین شہید ہوئے۔24 گھنٹے میں غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 90 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی گروپوں نے بھی مارٹر گولوں اور  بارودی سرنگوں سے جوابی حملے کیے جس میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ اور کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر امریکا نے امداد کی رسائی کیلئے غزہ کے ساحل پر عارضی بندرگاہ ختم کر دی۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کے ساحل پر عارضی بندرگاہ کا میری ٹائم مشن مکمل ہوگیا،جس کے بعد عارضی بندرگاہ کی مزید ضرورت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں38 ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم انروا کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کرنے میں 15 سال لگ سکتے ہیں۔

علاقائی

سپریم کورٹ کا فیصلہ عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے، مریم نواز

جب ملک استحکام کی طرف جاتا ہے تو کسی نہ کسی کو تکلیف شروع ہوجاتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کا فیصلہ عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلوں میں آئین کو ری رائٹ کیا ہے اور پی ٹی آئی کو وہ دیا ہےجو انہوں نے مانگا ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ  سپریم کورٹ کا فیصلہ عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

ٹاؤن شپ میں ماڈل بازار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ملک استحکام کی طرف جاتا ہے تو کسی نہ کسی کو تکلیف شروع ہوجاتی ہے، پتا نہیں کس کی نظر اس ملک کو لگ جاتی ہے، چند افراد کا ٹولہ بیٹھ کر ایسے فیصلے شروع کردیتا ہے جس سے ترقی کا سفر رک جاتا ہے۔

مہنگائی ایک بار جب ہوجاتی ہے تو اسے واپس لانا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتی ہے تو عام لوگوں کے لیے کھانے پینے کی چیزوں میں کمی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سنا کہ 25، 30 روپے کی روٹی 12 یا 14 روپے پر آجائے، آج میرے والد نواز شریف روز مجھے یہ ہدایت کرتے ہیں کہ آپ نے آٹے کی قیمت بڑھنے نہیں دینی ، کیوں کہ غریب اور کچھ کھائے یا نہیں، وہ روٹی ضرور کھاتا ہے، چاہے وہ کسی بھی چیز کے ساتھ کھائے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں ضروری کمی ہوئی ہے اور شہباز شریف کو چند مشکل فیصلے کرنے پڑے ہیں تو اس کی چند وجوہات ہیں، پچھلے 4،5 سالوں میں ملک کی معیشت کے ساتھ جو ہوا ہے، جہاں پر یہ لوگ آگئے تھے، جو کہتے تھے کہ ہم آلو، ٹماٹر، پیاز کی قیمت معلوم کرنے نہیں آئے ہیں، آج انہیں کی نااہلی کی وجہ سے عوام کو ان حالات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو ترقی کرتا ہوا پاکستان ملا تھا، 2013 سے 2018 تک جو ترقی ہوئی تھی ہمیں اس کے مقابلے میں تنزلی کی جانب جاتا ہوا پاکستان ملا تھا، لیکن اللہ کا شکر ہے نہ صرف معیشت بہتر ہوئی ہے بلکہ مہنگائی میں کمی آئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو کچھ مشکل فیصلے ضرور کرنے پڑے ہیں اور جب عوام پر ٹیکس لگتا ہے تو ہمیں زیادہ تکلیف ہوتی ہے، لیکن ہم سے جو کچھ ہوسکے گا ، وہ ہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو ہم نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سولر منصوبہ پنجاب میں لارہے ہیں، جو 0 سے 200 یونٹ تک کے صارفین کو پہلے بھی بجلی سبسڈائز قیمت پر مل رہی ہے، ان کو سولر دینے لگے ہیں اور 200 سے 500 یونٹ تک والے صارفین کو پورا سولر سسٹم دیں گے جس سے ان کی بجلی کے بلوں میں 50 فیصد کمی ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ جب ملک بہتری کی جانب گامزن ہوتا ہے، جب ملک میں عوام کی زندگی میں بہتری آتی ہے، ترقیاتی کام ہونے لگتے ہیں، مہنگائی کم ہونے لگتی ہے تو کسی نہ کسی کو اس کی تکلیف شروع ہوجاتی ہے، پتہ نہیں اس ملک کو کس کی نظر لگ جاتی ہے، چند افراد کا ایک ٹولہ بیٹھ کر ایسے فیصلے کردیتا ہے جس سے ترقی کا عمل رک جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 82 ہزار تک پہنچی اور مارکیٹ میں بلاوجہ تیزی نہیں آتی، اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ لوگوں کو حکومت پر اعتماد ہوتا ہے کہ یہ حکومت کچھ ایسے فیصلے کررہی ہے جس سے معیشت میں اور عوام کی زندگیوں میں بہتری آرہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آج ڈالر کا ریٹ کم ہوا ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے، عوام پر ٹیکس لگتا ہے تو ہمیں زیادہ تکلیف ہوتی ہے، ہم جو کچھ کر سکتے ہیں کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ صوبہ پنجاب پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا سولر منصوبہ لیکر آرہا ہے، ہم 200 یونٹ والے صارفین کو مفت سولر دینے لگے ہیں، 200 سے 500 یونٹ والے صارفین کو اقساط پر سولر سسٹم دے رہے ہیں، اقساط 5 سال میں مکمل ہوجائیں گی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کی رفح میں دوبارہ پیش قدمی شروع

اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کی رفح میں دوبارہ پیش قدمی شروع

اسرائیلی ٹینکوں کی رفح میں دوبارہ پیش قدمی شروع ہوگئی ہے۔وسطی و شمالی غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جہاں کل سے اب تک مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ پناہ گزین سکولوں اور خیموں پر حملوں میں گزشتہ 10 روز میں 500 فلسطینی شہید کردیے گئے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے غزہ میں جاری قتل عام کو تاریخ کی بدترین نسل کشی قرار دے دیا۔

دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔

یاد رہے کہ7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں38 ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم انروا کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کرنے میں 15 سال لگ سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی ویمنز ایشیا کپ کا آغاز، آج پہلے ہی دن دو اہم مقابلے

پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 01:30 بجے نیپال اور یو اے ای جبکہ دوسرا میچ 06:30 پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی ویمنز ایشیا کپ کا آغاز، آج پہلے ہی دن دو اہم مقابلے

ڈمبولا، سری لنکا: آئی سی سی ویمنز ایشیا کپ 2024 کا آغاز آج سری لنکا کے شہر ڈمبولا میں ہوا، جس کے پہلے ہی دن دو اہم مقابلے کھیلے گئے۔

پہلے میچ میں نیپال اور متحدہ عرب امارات کا سامنا ہو گاجبکہ دوسرا مقابلے پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 30 منٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک اچھا تجربہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے کھیل کا انداز جارحانہ ہے، اور اس کے لیے تیار رہنا ضروری ہے۔ ندا ڈار نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اچھا میچ کھیلے گی۔

پاکستان گروپ اے میں شامل ہے جس میں بھارت، نیپال اور متحدہ عرب امارت کی ٹیم شامل ہے جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، ملائیشیا، سری لنکا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ایشیا کپ 28 جولائی تک جاری رہے گا۔ فائنل میچ 28 جولائی کو ڈمبولا میں کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll