Advertisement
تجارت

مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ

پاکستان ریلویز نے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کیا ہے،اضافے کا اطلاق تمام کلاسوں اور تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 18th 2024, 6:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ

پاکستان ریلویز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا ہے۔نئے کرایے 19 جولائی 2024 سے لاگو ہوں گے۔

پاکستان ریلویز نے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کیا ہے،اضافے کا اطلاق تمام کلاسوں اور تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔

یہ اضافہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی تمام ٹرینوں پر بھی لاگو ہوگا۔

محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ ضروری ہے کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔تاہم اس اضافے سے مسافروں پر بوجھ پڑے گا، جو پہلے ہی مہنگائی کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ رواں سال مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

پہلی بار فروری 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement