جی این این سوشل

پاکستان

چار ماہ کے دوران ٹیکس ریفنڈز میں آٹھ سو ارب روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ، وزیر اعظم

اجلاس کو بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسے انچاس لاکھ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جو ٹیکس دینے کے قابل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چار ماہ کے دوران ٹیکس ریفنڈز میں آٹھ سو ارب روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ، وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران ٹیکس ریفنڈز میں آٹھ سو ارب روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایف بی آر کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایف بی آر میں اصلاحات اور اسے ڈیجیٹل بنانے سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ریفنڈ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات سے محاصل بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق متعدد منصوبوں پر عملدرآمد میں غیرضروری تاخیر پر افسوس ظاہر کیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف عدالتوں اور ٹیکس سے متعلق ٹریبونلز میں بتیس کھڑب روپے مالیت کے تراسی ہزار پانچ سو اناسی مقدمات زیرالتواء ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ موجودہ حکومت نے ٹیکس کے زیرالتواء مقدمات نمٹانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

گزشتہ چار ماہ کے دوران مختلف عدالتوں نے چوالیس ارب روپے مالیت کے تریسٹھ مقدمات نمٹائے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسے انچاس لاکھ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جو ٹیکس دینے کے قابل ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان انچاس لاکھ افراد میں سے امراء کو ترجیحی بنیاد پر ٹیکس کے دھارے میں شامل کیا جائے اور غریبوں پر کوئی اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔

پاکستان

ایڈیاک ججز کی تقرری، شبلی فراز کا قاضی فائز عیسیٰ کو خط

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ایڈہاک ججز کی تجویز مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایڈیاک ججز کی تقرری، شبلی فراز کا قاضی فائز عیسیٰ کو خط

 سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کے معاملے پر سینیٹر شبلی فراز نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط ، جوڈیشل کونسل سے ایڈہاک ججز کی تجویز مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

خط میں شبلی فراز نے کہا کہ ایڈ ہاک ججز تقرری سے یہی تاثر جاتا ہے کہ یہ سب ایک جماعت کیلئے کیا جا رہا ہے، ایڈ ہاک ججز کی تقرری سے یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ یہ عدلیہ میں ایک جماعت کے خلاف آرا کو بیلنس کرنے کی کوشش ہے، مستقل ججز کی تقرری کے بعد زیر التوا مقدمات کو وجوہ بنا کر ایڈہاک ججز کی تقرری نہیں ہو سکتی۔

خط میں متن میں کہا کہ ایڈہاک ججز تقرری کی تجویز اسی دن آئی جب سپریم کورٹ نے5-8 سے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا، ایڈہاک ججز کی سلیکشن کیلئے کوئی شفاف طریقہ کار نہیں اپنایا گیا، الجہاد ٹرسٹ کیس کے بعد کسی ایڈ ہاک جج کی 3 سال کیلئے تقرری نہیں ہوئی، سپریم کورٹ میں مستقل ججز کی تقرری حال ہی میں کی گئی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی مشاورت کے بغیر ہی ججز کی سلیکشن کی گئی، شفاف طریقہ کار کے بغیر ججز کی تقرری مزید پریشان کن ہے، زیر تجویز جج (ر) مقبول باقر نگران حکومت میں اہم آفس ہولڈر رہے، اسی طرح زیر تجویز جج (ر) طارق مسعود نے سو پی ٹی آئی سپورٹرز کی ملٹری کسٹدی کیس کو طول دیا اور زیر تجویز جج (ر) مظہر میاں خیل نے پی ٹی آئی اور رہنماؤں پر آرٹیکل 6 لگانے کے ریمارکس دیئے۔

خط میں لکھا کہ سپریم کورٹ میں سویلین کا ملٹری ٹرائل، 8 فروری الیکشن کیس اور حال ہی میں پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملات زیر التوا ہیں، ایسی صورت حال ہی میں ریٹائرڈ ججز کی تقرری سے سنجیدہ اور جائز خدشات جنم لینے لگے ہیں، موجودہ چیف جسٹس کی قلیل مدت ملازمت میں زیر التوا کیسز میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آ سکے گی، زیر التوا کیسز کا معاملہ آنے والے چیف جسٹس پر چھوڑ دیا جائے۔

شبلی فراز نے خط میں کہا کہ ایڈہاک ججز کی تقرری میں کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں، پاکستانی عوام آزاد اور بغیر مداخلت کے عدلیہ کے سٹیک ہولڈرز ہیں، میں عوام، پاکستان بار کونسل اور متعدد بار کونسلز کی ترجمانی کر رہا ہوں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ ایڈہاک ججز کی تقرری عوام میں عدلیہ میں مداخلت کا تاثر دے رہی ہے، جب قاضی فائز عیسیٰ جوڈیشل کونسل کے ممبر تھے تو ججز تقرری میں شفافیت پر زور دیتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی صدر جو بائیڈن کا انتخابات میں عبوری امید وار بننے کا اعلان

جو بائیڈن نے کہا  تصور نہیں کیا تھا کہ معاملات اس قدر تیزی سے تفریق کا شکار ہوجائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدر جو بائیڈن کا انتخابات میں عبوری امید وار بننے کا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ا گر ڈاکٹر نے کہا تو  صدارتی ریس  سے دستبردار ہو سکتا ہوں۔

کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد امریکی صدر  جو بائیڈن  نے ایک انٹرویو میں کہا کہ  چاہتا تھا عبوری امیدوار بنوں  اور پھر عہدہ کسی اور کے سپرد کردوں۔

جو بائیڈن نے کہا  تصور نہیں کیا تھا کہ معاملات اس قدر تیزی سے تفریق کا شکار ہوجائیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اور ان کے امیر دوست صدارتی انتخاب خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ  صدر جو بائیڈن  نے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد تمام انتخابی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کی رفح میں دوبارہ پیش قدمی شروع

اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کی رفح میں دوبارہ پیش قدمی شروع

اسرائیلی ٹینکوں کی رفح میں دوبارہ پیش قدمی شروع ہوگئی ہے۔وسطی و شمالی غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جہاں کل سے اب تک مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ پناہ گزین سکولوں اور خیموں پر حملوں میں گزشتہ 10 روز میں 500 فلسطینی شہید کردیے گئے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے غزہ میں جاری قتل عام کو تاریخ کی بدترین نسل کشی قرار دے دیا۔

دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔

یاد رہے کہ7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں38 ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم انروا کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کرنے میں 15 سال لگ سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll