لاہور :پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال میں جنوبی پنجاب کے لئے 189ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پنجاب کا 2653ارب روپے کا بجٹ آج پیش کردیا گیا ، بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں چولستانی علاقوں کی ترقی کے لیے تقریباََ 1 ارب روپے کے کی خطیر رقم مختص کرنے کی تجویز پیش کی جارہی ہے ، چولستان اور بارانی علاقہ جات میں ٹڈ ی دل کے تدارک (Locust Control)کیلئے 15کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ بجٹ میں جنوبی پنجاب غربت مٹاؤ پروگرام کے تحت 2ارب 34کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثہ جات کی منتقلی بشمول غریب خواتین کیلئے کم لاگت کے گھروں کی تعمیر، فنی مہارت اور بکریوں کی فراہمی جیسے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت ، فراہمیِ و نکاسیِ آب، بنیادی تعلیم و صحت سے متعلقہ ترقیاتی کام کیے جائیں گے جس سے لوگوں کا معیارِ زندگی بلند ہو گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جس کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 99ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ پنجاب ایک مدت سے وسائل کی غیر متوازن تقسیم اوریک رخی ترقی کے پیدادہ کردہ مسائل سے نبرد آزماء ہے۔فرد واحد کے مسلط کردہ فیصلے انتظامی امور میں بدعنوانیوں کا سبب بن رہے تھے ۔نظر انداز کیے جانے والے اضلاع دارلخلافہ سے متعلق تعصبات کا شکار تھے۔ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے جنوبی و وسطی پنجاب کے مابین واضح لکیر کھینچ دی تھی ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کابینہ کے چھینے گئے اختیارات بحال کیے ۔ صوبے کے 11کروڑ وعوام سے متعلق ہر فیصلے میں عوامی نمائندوں کی تجاویزکا احترام کیا،بدعنوانیوں پر کنٹرول کے لیے حکومتی اراکین کی سربراہی میں مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔دارلخلافہ پر عوام کااعتماد بحال ہوا اورپورے صوبے میں یکساں ترقی کی راہ ہموار ہوئی۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- ایک دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- ایک دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- ایک دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 دن قبل

.webp&w=3840&q=75)






.jpeg&w=3840&q=75)

