Advertisement

جھوٹی خبر پھیلانے کے الزام میں غیر ملکی خاتون صحافی کو 6 سال کی سزا

ریڈیو اسٹیشن کے صدر اور سی ای او اسٹیفن کیپس نے مقدمے اور سزا کو “انصاف کا مذاق” قرار دے دیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 23 2024، 3:41 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
جھوٹی خبر پھیلانے کے الزام میں غیر ملکی خاتون صحافی کو 6 سال کی سزا

روس کی عدالت نے جھوٹی خبر پھیلانے کے الزام میں غیر ملکی خاتون صحافی کو ساڑھے چھ سال کی سزا سنا دی ہے۔
روسی نژاد امریکی صحافی 18 اکتوبر سے حراست میں ہیں جب انہیں اپنے آبائی روسی علاقے تاتارستان میں اپنے اہل خانہ سے ملنے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی ایک عدالت نے امریکی فنڈ سے چلنے والے ریڈیو اسٹیشن کی روسی نژاد امریکی صحافی السو کرمشیوا کو روسی فوج کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کے جرم میں ساڑھے چھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

جنوبی شہر کازان کی عدالت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کرمشیوا کو جمعہ کے روز سزا سنائی گئی ہے۔ یہ وہی دن تھا جب یکاترینبرگ کی ایک الگ عدالت نے ایک اور امریکی جریدے کے رپورٹر ایون گرشکووچ کو جاسوسی کے الزام میں 16 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

47 سالہ کرمشیوا پراگ میں مقیم ہیں اور انہیں 18 اکتوبر سے حراست میں رکھا گیا ہے جب انہیں اپنے آبائی روسی علاقے تاتارستان میں اپنے اہل خانہ سے ملنے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

ریڈیو اسٹیشن کے صدر اور سی ای او اسٹیفن کیپس نے مقدمے اور سزا کو “انصاف کا مذاق” قرار دے دیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement