ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ آمنہ نامی خاتون نے 15 جولائی کو رات 12بجےفون کر کے بلایا، خاتون نے کہا کہ وہ ان کی فین ہیں اور ملکر ڈرامہ بنانا چاہتی ہے


معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر کو ٹریپ کرنے والا گروہ پکڑا گیا ، گرفتار ملزمان میں4خواتین اور 5مرد شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان مشہور اور مالدار شخصیات کو ٹریپ کرکے پیسوں بٹورتے ہیں، ملزمان کو آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے گرفتار کیا،گرفتار ملزمان میں خلیل الرحمٰن قمر سے فون پر بات کرنے والے آمنہ عروج بھی شامل ہے۔
پولیس ک کاکہنا ہے کہ ملزمان شہر میں متعدد افراد کوٹریپ کر چکے ہیں، گروہ کے چند افراد کو لاہور باقی کو دیگر شہروں سے گرفتار کیا گیا،لڑکی کا خلیل الرحمان قمر سے پانچ سے چھ روز سے رابطہ تھا، لڑکی نے ظاہر کیا کہ وہ انگلینڈ سے آئی ہے اور ڈرامہ بنانا چاہتی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر پر تشدد اور لوٹ مار کے واقعے پر سندر پولیس نے خلیل الرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ آمنہ نامی خاتون نے 15 جولائی کو رات 12بجےفون کر کے بلایا، خاتون نے کہا کہ وہ ان کی فین ہیں اور ملکر ڈرامہ بنانا چاہتی ہے،خاتون نے4بجکر 40 منٹ پر بلایا اور ڈلیوری بوائے کے بہانے ساتھیوں کو بلا لیا ۔
خاتون کے7ساتھیوں نے کمرے میں داخل ہوتے ہی تشددکا نشانہ بنانا شروع کردیا جس کے بعد انھوں نے 2لاکھ 73ہزار نقدی اور موبائل فون بھی چھین لیا،اغوا کار خلیل الرحمان قمر سےایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔
اغواکارخلیل الرحمان قمرکونامعلوم جگہ پر لے گئے اور تشددکانشانہ بناتےرہے،اغواکاروں کے اسرار پر خلیل الرحمان قمرنے دوست حفیظ کو 10لاکھ دینے کا کہا،دوست کی جانب سےپیسےنہ دینےپراغواکاروں نےتشددکانشانہ بنایا اور پھر ملزمان خلیل الرحمان کو نامعلوم جگہ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام نے گزشتہ روز تھانہ سندر میں اغوا اور ڈکیتی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا تھا۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 13 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 19 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 18 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 15 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 19 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 16 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 16 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 20 گھنٹے قبل











