جی این این سوشل

تفریح

معروف برازیلی گلوکار آئرس ساساکی سٹیج پر کرنٹ لگنے سےجاں بحق

برازیلی میڈیا کے مطابق سلوار ہوٹل میں موجود کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران ہی 35 سالہ گلوکار آئرس نے پنکھے کو گلے لگا لیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف  برازیلی گلوکار آئرس ساساکی سٹیج پر کرنٹ لگنے سےجاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

برازیل میں دوران کنسرٹ گلوکار آئرس ساساکی سٹیج پر کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

جبکہ پولیس نے گلوکار کی موت پر تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیلی ریاست پارا کے شہر سالینو پولیس میں موسیقی کا کنسرٹ منعقد تھا، جہاں 35 سالہ گلوکار بطور مہمان مدعو تھے۔

برازیلی میڈیا کے مطابق سلوار ہوٹل میں موجود کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران ہی 35 سالہ گلوکار آئرس نے پنکھے کو گلے لگا لیا، جس پر انہیں کرنٹ لگا۔ اس حوالے سے سولر ہوٹل کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے، بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہم فیملی اور تحقیقاتی اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

جبکہ ساتھ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے آئرس کی فیملی سے اظہار تعزیت بھی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ اسے قتل کی سازش بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی کی گرفتاری، میوزک ڈائریکٹر کا اہم بیان سامنے آ گیا

علاقائی

عدالت کا عظمیٰ بخاری کو مبینہ نازیبا ویڈیو کے معاملے پر ایف آئی اے سے رجوع کا حکم

فلک جاوید نامی خاتون نے درخواست گزار کی ٹوئٹر پر جعلی نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کیں، درخواست میں موقف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا عظمیٰ بخاری کو مبینہ نازیبا ویڈیو کے معاملے پر ایف آئی اے سے رجوع کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ نازیبا ویڈیو کے معاملے پر لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں ایف آئی اے، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ فلک جاوید نامی خاتون نے درخواست گزار کی ٹوئٹر پر جعلی نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کیں، پہلے بھی فلک جاوید مختلف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے، عدالت ایف آئی اے کو مبینہ ویڈیو کی فوری تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرے۔

دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام ثبوت ایف آئی اے کو دیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے پٹیشن کے ساتھ عظمیٰ بخاری کی تصاویر سوشل میڈیا سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا اور درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کی ہدایت بھی کر دی۔

عدالت عالیہ نے ریمارکس میں کہا کہ آپ قانون کے مطابق ایف آئی اے میں کمپلینٹ فائل کریں، جس پر عظمیٰ بخاری کے وکیل نے کہا کہ فلک جاوید ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہے اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ آپ ای سی ایل سے متعلق بھی درخواست متعلقہ اتھارٹی کو دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شاہ محمود قریشی و دیگر ملزموں کو 9مئی کے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم نامہ جاری

پراسیکیوشن  کا کیس مضبوط نہیں، ثبوت ریکارڈ بھی کئے تو ملزموں کو سزا نہیں دی جا سکتی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ محمود قریشی و دیگر ملزموں کو 9مئی کے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم نامہ جاری

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی و دیگر ملزموں کو 9مئی کے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ  نے درخواست بریت منظور ہونے کا حکم نامہ جاری کیا،حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی پر پینل کوڈ سیکشن 109 تب نافذ ہوتا ہے جب کسی سے کوئی جرم سرزد ہوا ہو، کسی ملزم کے جرم میں بغیرکسی شرکت کے پینل کوڈ سیکشن 109کا جرم ثابت نہیں ہوتا۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق شاہ محمود قریشی کی حد تک پینل کوڈسیکشن 109ثابت نہیں ہوا، شاہ محمود قریشی ودیگر ملزموں پر 16ایم پی او، 144کی دفعات بھی لگی ہیں،پراسیکیوشن  کا کیس مضبوط نہیں، ثبوت ریکارڈ بھی کئے تو ملزموں کو سزا نہیں دی جا سکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ،عالمی اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے اور10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار ، 763  رووپے ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا43 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 370 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے کی کمی سے 2860 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 2451.98 روپے کی کمی سے 2451.98 روپے کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll