بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر اعتراض ختم، سماعت کیلئے مقرر
درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ تمام مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے


لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہمی کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر تے ہوئے اپیل کو کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ تمام مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست پر رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی دستاویزات پر انگوٹھے کے نشان نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کیخلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو کل سماعت کے لیے لگانے کی ہدایت کر دی۔
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 6 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 6 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 6 گھنٹے قبل



