بنوں میں انتشار پھیلانے والوں کیخلاف سخت ترین ایکشن ہونا چاہیئے، صدر ایکس سروس مین سوسائٹی
موجودہ صورتحال پر حکومت جلد از جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائے، لیفٹننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم


صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہا ہے کہ بنوں میں انتشار پھیلانے والوں کیخلاف سخت ترین ایکشن ہونا چاہیئے۔ موجودہ صورتحال پر حکومت جلد از جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔
ریٹائرڈ فوجیوں کی نمائندہ تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹننٹ جنرل ر عبدالقیوم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2024 میں پاکستان دہشتگردی میں چوتھے نمبر ہے، امریکا سات ارب کا اسلحہ افغانستان میں چھوڑ کرگیا، کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگرد امریکی اسلحہ سے ہماری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ملک میں کوئی مارشل لاء نہیں رول آف لاء ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ نشانہ لگا کر پاک فوج پر اٹیک کرتے ہے اس کی وجہ پاکستان کو کمزور کرنا اور سی پیک کو روکنا ہے، اِن سب باتوں سے بالا تر ہو کے ہمیں افغان گورنمنٹ سے بات کرنی چاہیئے، ہمارے سارے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلق ہونا چاہیے۔
لیفٹننٹ جنرل( ر )عبدالقیوم نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صرف رواں سال 2024 میں ہمارے شہداء کی تعداد 575 ہے۔عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس ممالک ہیں جن کو دہشتگردی کا خطرہ ہے اس کے مطابق پاکستان چوتھے اور بھارت 14ویں نمبر پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انخلاء کے بعد ہمارے آنگن میں 40 لاکھ پناہ گزین بیٹھے ہیں۔عزم استحکام کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی سے قرار داد کی منظوری افسوسناک ہے۔امریکہ، افغانستان سے جاکر ہمارے لیئے یہاں دہشتگردوں کو چھوڑ گیا ہے۔
لیفٹننٹ جنرل (ر ) عبدالقیوم نے کہا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں شہداء کی کم از کم پینشن 37 ہزار ہو۔ قوم سے اپیل ہے پارٹیوں جماعتوں سے نکل کر سب کے لیئے سوچیں۔ آئین اور قانون کی حدود میں رہ کر سب کچھ ہونا چاہیے۔ عمران خان نے کور کمانڈر کے گھر جانے کا بھی کہا ذمہ دار لیڈر شپ کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 21 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 20 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 20 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 21 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 20 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- ایک دن قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 21 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 19 گھنٹے قبل