ملاحوں کو جہاز سے اترتے وقت لائف جیکٹس پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا لیکن شدید طوفانی موسم کی وجہ سے امدادی کارکن ان تک نہیں پہنچ سکے


تائیوان: تائیوان کے جنوبی ساحل پر طوفان گیمی کے دوران ایک مال بردار جہاز ڈوب گیا ہے جس کے نتیجے میں جہاز پر سوار 9 ملاح لاپتا ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کی نیشنل فائر ایجنسی کے سربراہ شاؤ ہوانگ چھاؤ نے بتایا کہ ملاحوں کو جہاز سے اترتے وقت لائف جیکٹس پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا لیکن شدید طوفانی موسم کی وجہ سے امدادی کارکن ان تک نہیں پہنچ سکے۔
انہوں نے کہا کہ جب امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں حد نگاہ بہت کم اور ہوائیں بہت تیز چل رہی تھیں۔ امدادی کارکنوں نے ملاحوں کی تلاش کے لیے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی ہے لیکن ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔
تائیوان میں 8 سالوں میں آنے والا یہ سب سے طاقتور طوفان ہے جس نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید تباہی مچائی ہے۔ طوفان کی وجہ سے کم از کم 2 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
تائیوان کی حکومت ملاحوں کو تلاش کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ امدادی کارکنوں نے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ملاحوں کی تلاش تیز کر دی ہے۔ تاہم شدید موسمی حالات کے باعث امدادی کارروائیاں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 12 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 15 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 11 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 15 گھنٹے قبل






