جی این این سوشل

پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری پر اڈیالہ جیل میں عائد فرد جرم بھی کالعدم قرار دے دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری کا جیل ٹرائل کالعدم قرار
توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کی جیل کی مکمل کارروائی کالعدم قرار دیتے ہوئے فواد چوہدری پر اڈیالہ جیل میں عائد فرد جرم بھی کالعدم قرار دے دی۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ 11 جولائی کو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی ، ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی تھی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 3 جنوری 2024 کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کی تھی۔

علاقائی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کر دی گئی ، وزیر اطلاعات پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں  کمی

یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جب پیٹرول کی قیمت میں کمی ہوتی ہے تو مریم نواز اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کرایوں میں ہر صورت کمی ہو۔ پیٹرول سستا ہونے پر پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں آج تک کرایوں میں کمی نہیں ہوئی، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں زائد وصول کیے گئے کرایوں کو مسافروں کو واپس دلائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ پر کرایوں میں کمی کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے، تمام بس اڈوں پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں کرایوں کا شیڈول خود چیک کر رہی ہیں۔مریم نواز کی سختی سے ہدایات ہیں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا ریلیف مسافروں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، مریم نواز کرایوں میں کمی کی تمام صورتحال کو خود مانیٹر کر رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

کلاسیکل موسیقی کے بادشاہ استاد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے 50 برس بیت گئے

انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو،موسم بدلا رت گدرائی،ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام بھی آئے جیسے لازوال گیت اور غزلیں آج بھی شائقین موسیقی بے پناہ مقبول ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کلاسیکل موسیقی کے بادشاہ استاد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے 50 برس بیت گئے

کلاسیکل موسیقی کے بادشاہ استاد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے 50 برس بیت گئے ہیں۔

"انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو،اس شہر میں جی تو لگانا کیا“۔ پٹیالہ گھرانے کے نامور کلاسیکل گلوکار استاد امانت علی خان کی 1932ء میں شام چوراسی کے پٹیالہ خاندان میں پید اہوئے۔تقسیم ہند کے بعد استاد امانت علی خان نے لاہور کو اپنا مسکن بنایا وہ ریڈیو پاکستان کے مختلف پروگراموں میں اپنی گائیگی کے جوہر دکھانے لگے۔

انہوں نے بہت جلد مہدی حسن،غلام علی اور دیگر ہم عصروں میں اپنا ایک منفرد مقام بنا لیا۔ انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو،موسم بدلا رت گدرائی،ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام بھی آئے جیسے لازوال گیت اور غزلیں آج بھی شائقین موسیقی بے پناہ مقبول ہیں۔

استاد امانت علی خان کو فنی خدمات پر حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

استاد امانت علی خان17ستمبر 1974ء کو 42برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ان کے بعد ان کے گھرانے کی جوان نسل نے ان کے فن گائیگی کو زندہ رکھا ان کے بیٹے شفقت امانت علی اور رستم فتح علی خان کلاسیکی موسیقی کے امتزاج کے ساتھ گلوکاری میں مصروف ہیں۔


 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عیدمیلاد النبیؐ کےموقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت دیگر کی قوم کو مبارکباد

آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر کے پیغامات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عیدمیلاد النبیؐ کےموقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت دیگر کی قوم کو مبارکباد

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ اہل اسلام کو12ربیع الاول کی مبارکباددیتاہوں،12ربیع الاول کے دن کی مسلمانوں کیلئے خاص اہمیت ہے، اسلام میں اختیاری تعلیم کا کوئی تصور نہیں،تعلیم کا حصول ہر کسی کیلئے ضروری ہے،ناخواندہ افراد کو حصول علم پر آمادہ کرنا حکومت کابھی فرض ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت آج کے مقدس دن میں ہوئی،آج کا دن دنیا کی تاریخ کا سب سے عظیم اور مقدس دن ہے،آج کے دن اللہ تعالیٰ نے کائنات کی عظیم ترین ہستی حضرت محمد ﷺ کو دنیا میں مبعوث فرمایا،نبی کریم ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری پوری کائنات کیلئے باعث رحمت و باعث سعادت ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نےقوم اور امت مسلمہ کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارکباد دی ہے،انہوں نے کہا کہ آج وہ مبارک دن ہے جب وجہ تخلوق کائنات محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے ،ہمیں انہوں نےاللہ تعالی کا بتایا ہوا سیدھا راستہ دکھایا،ہمیں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے گئے راستے اور سنت پر عمل کر نے کی توفیق دےتاکہ اس ملک اور دنیا کو بہتری کی طرف لے جا سکیں۔ 

گورنر سند ھ کامران خان ٹیسوری کا 12ربیع الاول کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ ولادت باسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم ترین دن ہے،نبی پاکﷺ کی تشریف آوری انسانیت کے دکھوں کے مداوا کی نوید ہے،خاتم النبیینﷺ نے انسانوں کو غلامی سے نجات دلائی، مدتوں سے انسانیت آ پ کی جلوہ گری کی منتظر تھی،ہماری خوش قسمتی کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضور کا امتی بنایا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےعید میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع پرپوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس خصوصی دن پر ہمیں اپنے محبوب کی صورت میں ایک عظیم الشان نعمت عطا کی،حضرت محمد ﷺ کے اعلی ترین اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں،حضور پاک ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں تمام مسلمانوں کی کامیابی پنہاں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا 12 ربیع الاول،عیدمیلاد النبیؐ کے مبارک دن کی مناسبت سے پیغام میں کہنا تھا کہ عید میلاد النبی ؐپوری امت مسلمہ کیلئے خوشی کا پیغام ہے، میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں،حضرت محمدرسول اللہ ﷺ کی ولادت ِباسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم اور مبارک ترین نعمت ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عید میلا د النبی ﷺکے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ باالخصوص اہل پاکستان کو عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباددیتا ہوں،حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت پوری انسانیت کے لئے باعث سعادت و رحمت ہے،آپﷺ کی تعلیمات نے بنی نوع انسان کو اندھیروں سے نکال کر انسانیت کی معراج تک پہنچا دیا۔

 علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپﷺ کی ولادت انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے، آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے،آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر انسان دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll