عمران خان 10 سال قید کی سزا کے باوجود آکسفورڈ یونیورسٹی کے آن لائن انتخابات میں حصہ لیں گے


بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان اڈیالہ جیل راولپنڈی سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق عمران خان 10 سال قید کی سزا کے باوجود آکسفورڈ یونیورسٹی کے آن لائن انتخابات میں حصہ لیں گے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چانسلر کے انتخابات روایتی طریقہ کار کے بجائے آن لائن ہوں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی نشست ہانگ کانگ کے سابق گورنر اور 21 سال تک عہدے پر فائز رہنے والے لارڈ پیٹن کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چانسلر کی نشست کے لیے سابق برطانوی وزرائے اعظم سر ٹونی بلیئر اور بورس جانسن بھی یونیورسٹی کے امیدواروں میں شامل ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افراد کو انتخابات میں لڑنے کا موقع ملے گا۔ عام طور پر سیاست دانوں کو ہی چانسلر شپ کی نشست دی جاتی ہے۔
اس معاملے پر عمران خان کے مشیر زلفی بخاری نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے کیونکہ عوامی مطالبہ ہے کہ انہیں الیکشن ضرور لڑنا چاہیے۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جلد اس کا اعلان عوامی سطح پر کریں گے اور جب ہمیں عمران خان کی طرف سے منظوری مل جائے گی اور اس کے لیے دستخطی مہم شروع کریں گے۔
خیال رہے کہ عمران خان بطور طالب علم آکسفورڈ یونیورسٹی کا حصہ رہ چکے ہیں جہاں 1972 میں انہوں نے کیبل کالج آکسفورڈ سے معاشیات اور سیاست کی تعلیم حاصل کی تھی۔اس کے علاوہ عمران خان 2005 میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب ہو چکے ہیں۔
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 18 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 19 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 21 گھنٹے قبل




