جی این این سوشل

علاقائی

 پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ ہائیکورٹ میں چیلنج

درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنرز کو فریق بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ ہائیکورٹ میں چیلنج
 پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے صوبہ بھر میں نافذ کی گئی دفعہ 144 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ 
وکیل اظہر صدیق نے ایک درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنرز کو فریق بنایا ہے۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ہے اور اس کا مقصد صرف ایک سیاسی جماعت کے پرامن احتجاج کو روکنا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلے تک اس پر عمل درآمد روک دیا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز صوبے بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی تھی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ پابندی 26 جولائی سے 28 جولائی تک نافذ رہے گی اور اس کا مقصد امن و امان قائم کرنا ہے۔ 

تجارت

عمان کا پاکستان سے سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ

اومان کے وفد نے پاکستان کے ایوان صنعت و تجارت اور نجی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمان کا پاکستان سے سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ

اومان کی تجارت و صنعت اور فروغ سرمایہ کاری کی وزارت کا ایک نمائندہ وفد پاکستان کے دورے پر آیا۔

اومان کی فروغ سرمایہ کاری اور تجارت و صنعت کی وزارت کے انڈر سیکرٹری ابتسام الفروجی کی سربراہی میں اس وفد میں مختلف سرکاری اور نجی شعبوں کے نمائندہ ارکان بھی شامل تھے۔

خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کار کونسل کی تفصیلی بریفنگ میں اومانی وفد کے ارکان کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع اور ملک میں سرمایہ کاری کی مجموعی صورتحال بہتر بنانے کیلئے حکومت کے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔

وفد نے دونوں ممالک کی حکومتوں اور تاجر برادری کی سطح پر ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اومان کے وفد نے پاکستان کے ایوان صنعت و تجارت اور نجی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا۔

وفد نے خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کار کونسل کی کوششوں پر مکمل اعتماد ظاہر کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، بجلی معطل

پنجاب کے دیگر شہروں گوجرانوالہ اور حافظ آباد سمیت مختلف مقامات پر بھی جم کر بادل برسے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، بجلی معطل

پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں بشمول جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ، ٹھوکر نیاز بیگ، ڈیفنس روڈ، ڈیوس روڈ، مغلپورہ، گوالمنڈی، لکشمی چوک اور اطراف میں بھی زور دار بارش ہوئی۔ اچھرہ، مسلم ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ہربنس پورہ، اسلام پورہ، بند روڈ پر بھی خوب بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

بارش کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں گوجرانوالہ اور حافظ آباد سمیت مختلف مقامات پر بھی جم کر بادل برسے۔ شہر قائد کراچی میں بھی کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ کراچی کے علاقے طارق روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ پر ہلکی بارش جبکہ ملیر اور کورنگی میں بوندا باندی ہوئی۔ راولپنڈی میں بھی بادل کھل کر برسے۔

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ علاوہ ازیں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

انتظامیہ نے بارش کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات سے نمٹنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے اور سڑکوں کی مرمت کا کام جاری ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ٹرمپ کا اسرائیل سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اسرائیل کو یہ جنگ فوری طور پر ختم کردینی چاہیے، غزہ جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں اسرائیل کی شہرت خراب ہو رہی ہے، انٹرویو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ کا اسرائیل سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل سے فوری پر غزہ کے خلاف جنگ کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو یہ جنگ فوری طور پر ختم کردینی چاہیے، غزہ جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں اسرائیل کی شہرت خراب ہو رہی ہے۔

انٹرویو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی فوری رہائی ہونی چاہیے۔اسرائیل کو اپنے عوامی تعلقات کو بہتر طریقے سے منظم کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اس وقت امریکا میں موجود ہیں، انہوں ے امریکی کانگریس سے خطاب بھی کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اپنے دورے کے دوران امریکی صدر کے علاوہ ڈیموکریٹ اور ریپبلکن صدارتی امیدواروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll