جی این این سوشل

تفریح

امریکی میوزیکل گروپ "پنک مارٹینی”کا ترکیہ میں اوپن ایئر کانسرٹ

گروپ کے پرستاروں نے بھی گیت میں گلوکارہ "چائنہ فوربس” کی سنگت کی۔کانسرٹ میں فوربس نے "جے نے وکس پاس ٹریوائلر ” گیت بھی گایا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی میوزیکل گروپ "پنک مارٹینی”کا ترکیہ میں اوپن ایئر کانسرٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکی میوزیکل گروپ "پنک مارٹینی”نے استنبول حربیہ جمیل توپز لومیں اوپن ایئر کانسرٹ منعقد کیا۔ٹی آرٹی کے مطابق گروپ نے متعدد معروف گیتوں کے ساتھ ساتھ ترکی گیت "کاتبم” بھی گایا۔

گروپ کے پرستاروں نے بھی گیت میں گلوکارہ "چائنہ فوربس” کی سنگت کی۔کانسرٹ میں فوربس نے "جے نے وکس پاس ٹریوائلر ” گیت بھی گایا ۔

انہوں نے گروپ کو 13ویں سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ان کا پہلا گیت تھا جسے انہوں نے پیانسٹ میک لاڈرڈالے کے ہمراہ 26 سال کی عمر میں گایا تھا۔فوربس نے کانسرٹ میں دلچسپی پر خوشی کا اظہار کیا اور ترکی زبان میں پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔

تجارت

عمان کا پاکستان سے سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ

اومان کے وفد نے پاکستان کے ایوان صنعت و تجارت اور نجی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمان کا پاکستان سے سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ

اومان کی تجارت و صنعت اور فروغ سرمایہ کاری کی وزارت کا ایک نمائندہ وفد پاکستان کے دورے پر آیا۔

اومان کی فروغ سرمایہ کاری اور تجارت و صنعت کی وزارت کے انڈر سیکرٹری ابتسام الفروجی کی سربراہی میں اس وفد میں مختلف سرکاری اور نجی شعبوں کے نمائندہ ارکان بھی شامل تھے۔

خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کار کونسل کی تفصیلی بریفنگ میں اومانی وفد کے ارکان کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع اور ملک میں سرمایہ کاری کی مجموعی صورتحال بہتر بنانے کیلئے حکومت کے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔

وفد نے دونوں ممالک کی حکومتوں اور تاجر برادری کی سطح پر ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اومان کے وفد نے پاکستان کے ایوان صنعت و تجارت اور نجی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا۔

وفد نے خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کار کونسل کی کوششوں پر مکمل اعتماد ظاہر کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ اگست میں بلائے جانے کا امکان

وزارتِ خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کے 4 سے 6 ہفتوں بعد حتمی منظوری دے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ اگست میں بلائے جانے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے معاملے پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ اگست کے وسط میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو طے پایا تھا۔

وزارتِ خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کے 4 سے 6 ہفتوں بعد حتمی منظوری دے گا، تاہم بورڈاجلاس سے پہلے پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانی حاصل کرنا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ پر جلد بات چیت متوقع ہے۔ آئی ایم ایف نے کلائمٹ فنانسنگ کےلیے پاکستان کی مجوزہ درخواست پر غورکا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق طویل مدتی ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی کرناہوگی جب کہ آئی ایم ایف کا آر ایس ایف پروگرام سستی اور طویل مدتی فنانسنگ فراہم کرتا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اس مقصد کے لیے دیگر عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا اتحادی بننا ہر پارٹی کی مجبوری ہے ، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان   نے کہا  پی ڈی ایم کی حکومت کا 18ماہ کا دور پیپلزپارٹی کے لیے بہت بھیانک خواب تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا اتحادی بننا ہر پارٹی کی مجبوری ہے ، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب  سردار سلیم حید ر  خان کا کہنا ہے  حکومت کا اتحادی ہونا پیپلز پارٹی کی مجبوری ہے  ، ن لیگ سے پیپلز پارٹی کو آج تک ایک چائے کی پیالی اور بسکٹ کے سوا کچھ نہیں ملا ہے۔  

 تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے صحافیوں کی غیر رسمی ملاقات  کی ،جس  میں اہم معاملات پر اظہار خیال کیا  گیا ۔ 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان   نے کہا  پی ڈی ایم کی حکومت کا 18ماہ کا دور پیپلزپارٹی کے لیے بہت بھیانک خواب تھا، حکومت کا اتحادی ہونا پیپلز پارٹی کی مجبوری ہے، ن لیگ سے پیپلز پارٹی کو آج تک ایک چائے کی پیالی اور بسکٹ کے سوا کچھ نہیں ملا، پیپلز پارٹی نے ملک کے لئے قربانی دی ہے اور ن لیگ کے ساتھ حکومت کا حصہ بنے ہیں ، ن لیگ کا اتحادی بن کر پیپلز پارٹی کو نقصان ہی ہوا ہے۔  

 آئی پی پیز قوم پر ظلم ہے اس میں اتنی کرپشن ہے کہ کمپیوٹر کے ڈیجٹ بھی کم پڑ سکتے ہیں، حکومت نے پیپلز پارٹی کے ساتھ جو تحریری وعدے کیے ان کو  پورا نہیں کیا گیا،  حکومت کے ساتھ دو بار تحریری معاہدہ ہو چکا ہے لیکن ن لیگ اس پر عملدرآمد کرنے سے قاصر نظر آ رہی ہے، قوم مہنگائی کے بوجھ سے پس رہی ہے آئی پی پیز قوم پر ظلم ہے، بنگلہ دیش اور افغانستان میں پاکستان کی نسبت بجلی قدرے سستی ہے، حکومتی لوگوں کی 42کمپنیاں آئی پی پیز میں ہیں ان سمیت سب کا آڈٹ ضرور ہونا چاہیے، سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس مسئلے  کو اٹھایا ۔  

سردار سلیم حیدر خان   کا کہنا تھا  حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے یہ اپنے ہی جاری کردہ نرخوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے، پیپلز پارٹی وزارتیں لینے کے حق میں نہیں حالانکہ ن لیگ دینا چاہتی ہے، چاہتے ہیں کہ ملک کے حالات بہتر ہوں اس کے لئے پیپلز پارٹی نے قربانی دی اور ن لیگ کے ساتھ حکومت بنائی ،  جنوبی پنجاب صوبہ پر پیپلز پارٹی کا موقف واضع ہے، پیپلز پارٹی کے جنوبی پنجاب سے اراکین پنجاب اسمبلی چھٹیوں پر ہے اسمبلی اجلاس ہوتا ہے تو اس پر ضرور بات کریں گے ، پیپلزپارٹی اور ن کے لیگ درمیان نورا کشتی نہیں ہو رہی دراصل ہم نہیں چاہتے کہ اس ملک کے غریب عوام کے پیسوں سے الیکشن دوبارہ ہوتے،  8 فروری کے الیکشن کے نتائج میں کوئی بھی پارٹی الگ سے حکومت نہیں بنا سکتی تھی، پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں تھا،بنوں میں جس طرح کیا گیا ایسا لگا جیسے دوبارہ نو مئی کی پلاننگ کی گئی ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹ میں جو زخمی لڑکا دکھایا گیا وہ کرغزستان  میں زخمی ہوا تھا، پی ٹی آئی کے دور میں سرکاری افسران کے تبادلے رشوت لے کر کیے  جاتے تھے اور یہ روایت ابھی بھی قائم ہے ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll