Advertisement
پاکستان

پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی کا ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں کے خلاف سپریم کورٹ سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Jul 28th 2024, 5:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شیخ وقاص اکرم کے ہمران پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز تحریک انصاف اور فوج کو آمنے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں، یہ ملک کے لئے نقصان دہ ہوگا، حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک میں نئے انتخابات ہی مسائل کا واحد حل ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں کے خلاف سپریم کورٹ سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد ہمارے 45 ایم این ایز پر وفاداری تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو جس راستے پر لے جارہے ہیں اس سے صرف تباہی ہوگی، خدارا پاکستان کو تباہی سے بچائیں، ملک میں نئے انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں۔ کچھ نہیں پتہ ہوتا ہمارے لوگوں کو کہاں غائب کیا جاتا ہے، اچھا سلوک نہیں کیا جارہا، پارلیمنٹ کی کیا اہمیت رہ گئی ہے، شیخ اکرم کی والدہ پر بھی مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جو کررہی ہے وہ غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، حکومت کو واضح پیغام ہے کہ ہوش کے ناخن لیں، ان لوگوں کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، کل ہم پارٹی اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ایم این ایز پر دباؤ ڈالنے اور حکومت کےکریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں، پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں رہی، ہماری پوری خواہش ہے کہ ملک میں عدم استحکام نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد ہمارے 45 ایم این ایز کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی وفاداری تبدیل کریں، اور اس حوالے سے انہیں منسٹریوں اور پیسوں کی آفرز مل رہی ہیں، اگر وہ قبول نہ کریں توان کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، لہذا سپریم کورٹ اس پر سوموٹو ایکشن لے کیوں کہ یہ ان کے فیصلے کی توہین ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو میں اپنے سیکریٹری جنرل سے کہتا ہوں کہ اپنی قانونی ٹیم سے کہیں کہ وہ اس معاملے کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرے۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ ملک اس طرح چلے گا، 5 اگست کو ہم دو ایشوز پر بڑے بڑے جلسے اور مظاہرے کریں گے، 5 اگست کو عمران خان کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا، دوسرا معاملہ مہنگائی کا ہے، پورے پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ اس میں بھرپور شرکت کریں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی کو سپورٹ کرتے ہین، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی جائے کیوں کہ اب یہ بل بھرنا عوام کے پاس کی بات نہیں رہی۔ہمارے ارکان، سوشل میڈیا ورکرز کیخلاف کریک ڈاؤن ہو رہا ہے، شہبازشریف اور اس کی بھتیجی کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، ناجائز مقدمات کو ختم کیا جائے، تمام جماعتوں کو اس حکومت کوختم کرنے کے لئے ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔

شیخ وقاص اکرم  نے کہا کہ کیا احتجاج کرنا ہمارا حق نہیں ہے؟ افسر یاد رکھیں اس حکومت نے ہمیشہ نہیں رہنا، ایم این ایز کیخلاف کارروائیوں کو فوری روکا جائے، اگرنہ روکا گیا تو انارکی سے بچ نہیں سکیں گے، موجودہ حکومت نے اکانومی تباہ کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کو تحریک انصاف نے ہرضلع کے اندراحتجاج کیا ہے، ہر ضلع کے اندر ہمارے سیکڑوں ورکروں کو گرفتار کیا گیا، دفعہ 144 کی ایف آئی آر سے تحریک انصاف کے ورکرز کو نہیں ڈرایا جاسکتا۔

Advertisement
چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار، 100 سے زائدپولیس اہلکار معطل

چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار، 100 سے زائدپولیس اہلکار معطل

  • 2 hours ago
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر پآئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ ”دشمناسُن“ریلیز

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر پآئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ ”دشمناسُن“ریلیز

  • 3 hours ago
کیا اداکار منیب بٹ عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم میں کا م کررہے ہیں؟

کیا اداکار منیب بٹ عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم میں کا م کررہے ہیں؟

  • 3 hours ago
چیمپیئنز ٹرافی:بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ، ایک ایک پوائنٹ مل گیا

چیمپیئنز ٹرافی:بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ، ایک ایک پوائنٹ مل گیا

  • 5 minutes ago
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا،فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا،فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

  • 2 hours ago
موٹروے ایم ون پر مسافر بس کو حادثہ، 3افراد جاں بحق،متعدد زخمی

موٹروے ایم ون پر مسافر بس کو حادثہ، 3افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  • an hour ago
سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس،کیا ایوب خان کے دور میں بنیادی حقوق میسر تھے؟ جج آئینی بنچ

سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس،کیا ایوب خان کے دور میں بنیادی حقوق میسر تھے؟ جج آئینی بنچ

  • 5 hours ago
سرگودھا: بیرون ملک نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر لڑکی سے مبینہ زیادتی،ملزمان کی تلاش جاری

سرگودھا: بیرون ملک نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر لڑکی سے مبینہ زیادتی،ملزمان کی تلاش جاری

  • 4 hours ago
ماہ رمضان کے باعث سندھ بھرمیں میٹرک امتحانات کی تاریخ تبدیل کردی گئی

ماہ رمضان کے باعث سندھ بھرمیں میٹرک امتحانات کی تاریخ تبدیل کردی گئی

  • 17 minutes ago
میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا،قاتل گرفتار

میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا،قاتل گرفتار

  • an hour ago
جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس ، پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب ، احمد خان بھچر اور دیگر پر فرد جرم عائد

جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس ، پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب ، احمد خان بھچر اور دیگر پر فرد جرم عائد

  • 3 hours ago
 گلوکار اسد عباس کے انتقال کے بعد اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

 گلوکار اسد عباس کے انتقال کے بعد اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

  • 2 hours ago
Advertisement